• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

گوجرانوالہ کے اونٹ کی 1417 کلو گرام وزن کے ساتھ پہلی پوزیشن

admin by admin
24 جون, 2022
in تعلیم و کھیل
0
گوجرانوالہ کے اونٹ کی 1417 کلو گرام وزن کے ساتھ پہلی پوزیشن
67
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں اونٹ کے عالمی دن کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ کلیہ امور حیوانات، ڈائریکٹوریٹ آف فارمز اور بین الاقوامی تنظیم برائے بھیڑ بکری و مویشی کے زیر اہتمام اونٹ میلے میں وزن کے لحاظ سے گجرانوالہ کے فرخ اعجاز کے اونٹ نے 1417 کلو گرام وزن کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ فرخ اعجاز ہی کے اونٹ نے 1361 کلو گرام کے ساتھ دوسری اور بابر ملک کے اونٹ نے 1280 کلو گرام گجرانوالہ کے اونٹ نے ہی 1361 کلو وزن کے ساتھ 2 پوزیشن حاصل کیوزن کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔اونٹوں کے مقابلہ حسن میں حنین کے اونٹ نے پہلی، فرح اعجاز کے اونٹ نے دوسری جبکہ ملک بابر کے اونٹ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈین کلیہ امور حیوانات و پرنسپل آفیسر اسٹیٹ مینجمنٹ پروفیسر ڈاکٹر قمر بلال نے مقابلہ جیتنے والے اونٹ پال کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں جامعات میں زرعی و کسان میلوں کی روایت کے بانی اور محسن زراعت کے طور پر مویشی پال کسانوں اور کاشتکاروں کو یونیورسٹی کے ساتھ منسلک کرنے کیلئے جو دن رات محنت کر رہے ہیں یہ اسی کا ثمر ہے کہ اونٹوں کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان بھر سے مختلف نسل کے اونٹ یہاں لائے گئے ہیں اور ان کے وزن اور حسن کا نظارہ عام عوام کے ساتھ ساتھ یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا کو کرنے کا بھرپور موقع میسر آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اقراراحمد خاں کی ہدایت پر منعقد کیے جانے والے اس میلے میں اونٹ کی بریڈ اور اس کی کوالٹی کے معیارات جانچنے اور انہیں محفوظ کرنے کیلئے لائیوسٹاک سیکٹر کو بھرپور فائدہ میسر آسکے گا۔ ڈاکٹر قمر بلال نے کہا کہ اونٹ کے گوشت میں چربی اور کولیسٹرول کم پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ہائی بلڈ پریشر اور شوگر کے مریض کھا سکتے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیم برائے بھیڑ بکری و مویشی کے سرپرست اعلیٰ چوہدری محمد اشرف نے کہا کہ ان کی اسوسی ایشن جانوروں کی بہترین بریڈ کو ترقی دینے اور پروان چڑھانے کیلئے سائنسی بنیادوں پر مروجہ جدید ترین معیارات کو اپنا رہی ہے اور جامعہ زرعیہ جیسے اداروں کے ساتھ ترقی کے اس سفر کو مربوط انداز سے آگے بڑھانے کیلئے اسی عزم کے ساتھ کام کرتی رہے گی۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد ورک، عطا محمد گجر نے بھی خطاب کیا۔

Tags: CamelFaisalabadFAISALABAD TVGoatGUJRANWALAUnversity
Previous Post

جیلوں میں صاف وخوشگوار ماحول فراہم کیا جائے۔ بلال فیروز

Next Post

فیصل آباد میں 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

admin

admin

Next Post
فیصل آباد میں 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد میں 7 روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی