• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے انسداد ڈینگی سے آگاہی پر تربیتی سیشن

admin by admin
30 جون, 2022
in عوامی مسائل
0
ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے انسداد ڈینگی سے آگاہی پر تربیتی سیشن
8
SHARES
8
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے انسداد ڈینگی سے آگاہی اورلاروا کی تلفی کے لئے سرویلنس کے حوالے سے میٹروپولیٹن کارپوریشن ہال میں تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ماہر حشرات زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر وسیم اکرم کی ڈینگی سرویلنس کے حوالے سے تمام ضلعی انچارجز کو آگاہی۔انہوں نے کہا کہ باریک بینی سے ذمہ دار سرویلنس کرکے مطلوبہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے ہاٹ سپاٹس کی کڑی نگرانی اور کھڑے پانی کو خشک کرنے کے لئے اقدامات کرنے پر بھی زوردیا۔آگاہی سیشن سے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سلیمان زاہد نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور سرویلنس سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنرز صاحبزادہ محمد یوسف،فیصل سلطان،نعمان علی،احمد سعید منج اور خاور بشیرکے علاوہ ڈی جی پی ایچ اے ایوب خاں،سی او میٹروپولیٹن کارپوریشن زبیر حسین،انچارج ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشنل سنٹر محمد صادق، ماہر تعلیم محمد اختر بٹ اور تمام ضلعی محکموں کے سربراہان موجودتھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ہاٹ سپاٹس کی ذمہ دارانہ چیکنگ کرکے ڈینگی لاروا کا انسداد یقینی بنایا جاسکتا ہے۔انہوں نے محکموں کے ہیڈز سے کہا کہ فرضی کارروائیوں سے گریز کریں اور فیلٍڈ میں موجود رہ کر لاروا کی افزائش کے مقامات کا صفایا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مون سون موسم سر پر ہے اینٹی ڈینگی ٹیموں کی سرگرمیوں سے نتائج ملنے چاہیں۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع کے تمام متعلقہ محکمے ٹیم ورک کے طور پر کام کریں اور خصوصی طور پر تمام دفاتر میں صفائی کا اعلی معیار قائم کریں،چھتیں کلیئر،کاٹھ کباڑ تلف اور کسی جگہ پانی جمع نہیں ہونا چاہیے۔ہاؤس کیپنگ نہ ہوئی تو متعلقہ محکمے کے ہیڈ کے خلاف بھی ایکشن ہوگا۔انہوں نے کھڑے پانی کے تالابوں میں لاروا کھانے والی تلاپیہ مچھلیاں چھوڑنے کی تاکید کی اور کہا کہ شہریوں کی آگاہی کے لئے تمام تر تشہیری ذرائع بروئے کار لائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر نے عزم کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں سے موجودہ اور آئندہ سیزن میں بھی ڈینگی کو شکست دیں گے۔

Previous Post

ڈنمارک کی سفیر نے واسا کے واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو اسٹیٹ آف دی آرٹ قرار دیدیا

Next Post

ایف ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کو ورک مین کا درجہ دے دیا گیا

admin

admin

Next Post
ایف ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کو ورک مین  کا درجہ دے دیا گیا

ایف ڈی اے کے ورک چارج ملازمین کو ورک مین کا درجہ دے دیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی