• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے 26 پوائنٹس مقرر

عثمان صادق by عثمان صادق
7 جولائی, 2022
in عوامی مسائل
0
قربانی کی کھالیں جمع کرنے کیلئے 26 پوائنٹس مقرر
7
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) انتظامیہ نے عیدالاضحی کے موقع پر مدارس وفلاحی اداروں کی طرف سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے لئے ضلع بھر میں 26پوائنٹس مختص کردئیے ہیں اس سلسلے میں جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق مقررکئے گئے مقامات کے علاوہ دیگر کسی جگہ پر کھالوں کے کاروبار بطور عطیات وصول کرنے کے لئے کیمپ وغیرہ لگانے پر پابندی ہوگی۔قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے لئے یہ پوائنٹس فیصل آباد شہر میں بیرون امین پور بازار عیدگاہ روڈ،نزد دربار بابا قائم سائیں باالمقابل قبرستان،ریاض شاہد چوک نزد واسا آفس،چاندنی چوک نزد ایم سی بوائز ہائی سکول اسلام نگر، بیرون واسا وئیر ہاؤس نزد ناولٹی پل،ممتاز گارڈن گلشن رفیق روڈر یکس روڈ،سٹاپ نمبر5ہلال روڈ 224وزیر خاں والی،ٹینکی والا چوک منڈی کوارٹر، نشاط آباد میں چناب فیبرکس کے سامنے،سعید کالونی نمبر1مدینہ ٹاؤن میں قبرستان کے نزدیک کھلی جگہ،بیرون ایم آئی مڈل سکول نزد لال ڈسپنسری گلبرگ، بیرون ایم سی بوائز ہائی سکول غلام محمد آباد باالمقابل یونین کونسل دفتر،بیرون کمال آباد قبرستان،چھتری والا چوک جناح کالونی اورباالمقابل ڈھیرہ سائیں قبرستان غلام محمد آباد میں قائم ہونگے۔اسی طرح تحصیل جڑانوالہ میں پرانا تانگہ سٹینڈ،سلاٹر ہاؤس جڑانوالہ،سلاٹر ہاؤس کھرڑیانوالہ چوک،ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالہ،تحصیل سمندری میں تانگہ سٹینڈ گوجرہ روڈ،باالمقابل لیڈی پارک،تحصیل تاندلیانوالہ میں جلہ چوک،ہاکی گراؤنڈ کینال روڈ،ریلوے گراؤنڈ ماموں کانجن اور تحصیل چک جھمرہ میں ریلوے گودام نزد ریلوے اسٹیشن اور سانگلہ روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام کے نزدیک قائم ہونگے۔ان مقامات پرکھالیں جمع کرنے کے لئے کیمپ کی اجازت کے حصول کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر آفس کو تحریری درخواست دینا ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی طرف سے واضح کیا گیا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،خلاف ورزی کی صورت میں فوری ایکشن لیاجائے گا۔کاروباری افراد،مدارس اور فلاحی اداروں کی طرف سے کھالوں کیلئے ٹینٹ وغیرہ کاانتظام درخواست گزارکوخود کرنا ہوگا اور پوائنٹس پر لاؤڈ سپیکر کے استعمال کی اجازت نہیں ہوگی۔ایم ڈی فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور میونسپل کمیٹیز کے چیف آفیسرز کھالیں جمع کرنے کے مقامات پرباقاعدگی سے صفائی کویقینی بنائیں گے اورجراثیم کش سپرے،پانی کے چھڑکاؤ اورچونا بچھانے کے لئے بھی اقدامات کریں گے جبکہ تمام پوائنٹس پر کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کو ہر صورت یقینی بنایا جائے.

Tags: BakraBakraEidDC FaisalabadEidFaisalabadFaisalabadTv
Previous Post

پنجاب اسمبلی کے حلقہ 97 کے انتخابات کیلئے ضابطہ اخلاق جاری

Next Post

ایف ڈی اے کی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی جاری

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
ایف ڈی اے کی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی جاری

ایف ڈی اے کی غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف کارروائی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی