• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

نبیﷺ نے درخت لگانے کا حکم دیا ہے. سی ای او فیسکو

admin by admin
18 اگست, 2022
in عوامی مسائل
0
نبیﷺ نے درخت لگانے کا حکم دیا ہے. سی ای او فیسکو
9
SHARES
9
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے کہا کہ اسلام میں جہاں صفائی کو نصف ایمان کہا گیا ہے وہیں ہمارے پیارے نبی ﷺ نے درخت لگانے کابھی حکم دیا ہے اوربغیر بہت ضروری وجوہات کے درخت کاٹنے سے بھی منع فرمایا ہے۔ آپ رسول اکرمﷺ نے فرمایا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے اورشجر باعث اجر ہے وہ فیسکوریجن میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے کہا کہ شجرکاری ماحول کو خوبصورت، دلکش اور حسین بناتی ہے۔ درخت ہمارے ماحول کو سنوارنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں درختوں اورپودوں کی ہی بدولت ہم صاف ہوا، غذا، لکڑی، ایندھن، پھل،سبزیاں اور میوہ جات حاصل کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ درخت انسان کے بے حد قیمتی سرمایہ ہیں کیونکہ درخت ہمیں آکسیجن مہیا کر تے ہیں اورہم باآسانی سانس لے سکتے ہیں اورگرمیوں میں موسم کی حدت کو کم کرنے میں مددگار ہوتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ درخت آلودگی کو ختم کرنے میں مدد کرتے ہیں اسی طرح جنگلات آندھیوں اورپانی کے کٹاؤ سے بچاتے ہیں۔قدرتی ماحول کو صاف رکھنے کیلئے کم از کم 25فیصدرقبہ پر درخت ہونا ضروری ہیں لیکن ہمارے ملک میں جنگلات کی کٹائی اور نا مناسب منصوبہ بندی کی وجہ سے درخت کم ہوتے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی افسوس کی بات ہے کہ ہمارے ملک میں شجرکاری کی اہمیت پر زور نہیں دیا جاتا۔انھوں نے فیسکو کے تمام دفاتراور گرڈ سٹیشنز میں زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا حکم دیا اور کہا کہ ان کی ہر ممکن طریقے سے دیکھ بھال کی جائے تاکہ یہ پودے بڑے درخت بن سکیں اور ماحول کی آلودگی میں کمی کا باعث بنیں بعدازاں انھوں نے جنرل مینجر کسٹمر سروسز عترت حسین اور ڈی جی ایڈمن اطہر ایوب نے فیسکوآفیسرزکلب کے لان میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا۔ اس موقع پر چیف فنانشل آفیسر نذیراحمد،، ڈائریکٹر پی آر طاہر شیخ، سٹاف آفیسر عابدرشید، ڈائریکٹر او ڈی محمود احمداور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد فاروق بھی موجود تھے۔

Previous Post

متحدہ عرب امارات فیصل آباد میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کرے گا۔ سفیر یو اے ای

Next Post

غیرقانونی تعمیرات کو ایف ڈی اے کیطرف سے مسمار کردیا گیا

admin

admin

Next Post
غیرقانونی تعمیرات کو ایف ڈی اے کیطرف سے مسمار کردیا گیا

غیرقانونی تعمیرات کو ایف ڈی اے کیطرف سے مسمار کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی