فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) سی پی او فیصل آبا د نے راولپنڈی میں شہید ہونے والے انسپکٹر محمد عمران کے بچوں کا فیصل آباد آمد پر استقبال کیا اور شہید محمد عمران کی فیملی کو سی پی او فیصل آباد نے فیصل آباد پولیس ویژن کاوزٹ کروایا اور اس میں بنائی جانے والی شہداءکی گیلری بھی دکھائی شہید محمد عمران کے بیٹے ابراہیم نے سی پی او فیصل آباد کے سامنے اپنے شہید باپ کی طرح پولیس محکمہ کو جوائن کرنے اور ایمانداری کی مثال قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ جس پر سی پی او فیصل آباد نے کہا کہ ہمارے شہدا ءکے بچے ہمارے ملک کا بہترین اثاثہ ہے جن میں ایماندار آفیسر زکے عزم کو اجاگر کرنا ہمارا فرض ہے تا کہ یہ بچے بڑے ہو کر پولیس محکمہ کو جوائن کر کے جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ کرے سکے۔ سی پی او فیصل آباد نے شہید انسپکٹر محمد عمران کے بچوں کے ساتھ وقت گزارہ اور انہیں تحائف دئیے۔ سی پی او فیصل آباد عمر سعید ملک نے مزید کہاکہ بہادری اور جرات سے ڈاکوؤں اور ملک دشمن عناصر کا مقابلہ کرتے ہوئے شہید ہونے والے آفیسرز ہمارے محکمہ پولیس اور قوم کیلئے باعث فخر ہے اور شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ہم ان کی فیملی کی ہر فورم پرحوصلہ افزائی کریں گے محکمہ پولیس کبھی بھی اپنے شہید جوانوں کی فیملی کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔