فیصل آباد(محمد حمزہ)مینجنگ ڈائریکٹر واسا جبار انور سے رہنما پاکستان تحریک انصاف آزاد کاسترو نے ملاقات کی اور واسا کے زیر انتظام ترقیاتی سکیموں کی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ سیوریج لائنز کی ترقیاتی سکیموں پر تعمیراتی کاموں کو تیزرفتاری کے ساتھ مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں جاری سیوریج کی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائے گا جس کے بعد شہریوں کو فراہم کی جانے والی نکاسی آب کی معیاری سروسز میں مزید بہتری آئے گی۔ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ ترقیاتی سکیموں کی تکمیل اراکین اسمبلی سے مشاورت کیساتھ کی جاری ہے کیونکہ واسا حکام منتخب عوامی نمائندوں کیساتھ رابطوں کے فروغ کو ترجیح دیتے ہیں۔واسا فیصل آباد شہریوں کے مسائل کے حل کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے جس کے لئے اراکین اسمبلی کا بھرپور تعاون شامل ہے۔