• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ملت ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر

عثمان صادق by عثمان صادق
30 مئی, 2023
in عوامی مسائل
0
ملت ٹاؤن کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر
63
SHARES
63
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل عابد حسین بھٹی نے ہدایت کی ہے کہ رہائشی سہولیات اور انتظامی امور سے متعلق ملت ٹاؤن کے مکینوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اس ضمن میں کوئی درخواست یا مسئلہ زیر التواء نہیں رہنا چاہئے۔ انہوں نے یہ ہدایت ملت ٹاؤن کے مکینوں کے نمائندہ افراد سے ملاقات کے دوران جاری کی۔ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں ودیگر افسران بھی موجود تھے۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل نے ملت ٹاؤن سے آنے ہوئے افراد کے مسائل سنے اور انہیں حل کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہاکہ ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کی منتقلی، بلڈنگز پلان کی منظوری، کمرشلائزیشن، این اوسی کے اجراء اور دیگر محکمانہ امور کی انجام دہی کے ساتھ ساتھ ترقیاتی سرگرمیوں پر گہری توجہ ہے تاہم دفتری طریقہ کار کومزید آسان بنانے کیلئے نئی اصلاحات کے نفاذ کے علاوہ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزشن مکمل کی جارہی ہے اورآئندہ جائیدادوں کے مالکان کو جائیدادوں کی تفصیلات پر مبنی سمارٹ کارڈز جاری کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ ایف ڈی اے ہیلپ لائن 1237کے ذریعے ایف ڈی اے کی سروسز کے بارے میں گھر بیٹھے معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ محکمانہ سروسز سے متعلق تیزرفتار ریلیف کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں اور کسی بھی شکایت کے ازالہ کیلئے فوری اقدامات کئے جارہے ہیں۔انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ملت ٹاؤن کی تعمیروترقی اور وہاں کے مکینوں کی سہولیات کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔ انہوں نے ٹاؤن پلاننگ رپورٹس کے اجراء کیلئے تیز رفتار دفتری عمل مکمل کرنے کی تاکید اورکہاکہ جائیدادوں کی منتقلی کیلئے فریقین کو ہرممکن آسانی اورسہولیات فراہم کی جائیں اس ضمن میں تاخیر یا رکاوٹ کا موجب بننے والے ملازمین کا محاسبہ ہوناچاہیے۔ ملت ٹاؤن کے نمائندہ افراد نے خندہ پیشانی سے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے اقدامات کرنے پر ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: FDAFSDTV41FTvMilat Town
Previous Post

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا سینٹرل جیل کا دورہ

Next Post

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا اچانک دورہ

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کا سٹی ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا اچانک دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی