فیصل آباد ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو1122 فیصل آباد کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو سینٹرل سٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام واہلہ نے کی. اجلاس میں ایمرجنسی آفیسر (آپریشنز) انجینئر طارق محمود سمیت تمام افسران نے شرکت کی. کنٹرول روم انچارج غلام شبیر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ماہ مئی میں ریسکیو کنٹرول کو 9906 ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں بروقت موقع پر پہنچ کر 2367 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ، 6223 میڈیکل، 181 آگ لگنے، 322 کرائم، 09 ڈوبنے، 23 عمارت گرنے اور 781 دیگر متفرق ایمرجنسیز پر رسپانس کیا. 9108 متاثرین کو ریسکیو کیا جن میں سے 3559 کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی. 5202 افراد کو طبی امداد کے بعد ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا. مجموعی طور پر 347 موقع پر جاں بحق ہوئے. جبکہ ان میں سے 19 افراد روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ کے دوران موقع پر جان کی بازی ہار گئے. *ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ گرمی کی شدت کی وجہ سے بچے نہروں کا رخ کرتے ہیں جس کے باعث ڈوبنے کے واقعات میں اضافہ ہوتا ہے والدین کو چاہیے کہ بچوں کو نہر میں نہانے سے منع کریں تاکہ ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔