• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 9, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔ کمشنر سلوت سعید

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
13 ستمبر, 2023
in عوامی مسائل
0
تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے۔ کمشنر سلوت سعید
7
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے کہ تعلیمی ترقی قوموں کے عروج کی ضمانت ہے،طالب علموں کو عصرحاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ تعلیم وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2023ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علموں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے سنہرے مستقبل کی نوید ہیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام طالب علموں کی کردار سازی پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے نتیجہ کو آن لائن کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کمپیوٹر کا بٹن دبا کر نتیجہ کا اعلان کیاجس کے ساتھ ہی رزلٹ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pkپر بھی اَپ لوڈ ہو گیا۔سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن،کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد جعفر علی، ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر کلثوم اختر،پی آراو بورڈ رضوان احمد جوئیہ،پی ایس ٹو چیئرپرسن احسان احمد،آفتاب احمداور ساجد حسین نقوی کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔کنٹرولر امتحانات نے بتایا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ پارٹ سیکنڈ و کمپوزٹ سالانہ (اول) 2023 ء میں کل 99874طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں سے 65837پاس ہوئے اور یوں کامیابی کا تناسب 65.92فیصد رہا۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد،جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اضلاع کے طلباء وطالبات کیلئے ان کے گھروں کے نزدیک 360،الگ الگ امتحانی مراکز قائم کئے گئے تھے تاکہ امیدواران کو امتحانی مراکز پہنچنے میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ امتحان انٹرمیڈیٹ (سیکنڈ) سالانہ 2023ء کا آغاز 20۔اکتوبر2023ء سے ہو گا جس کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 14 ستمبر تا 25 ستمبر،دوگنا فیس کے ساتھ 26 ستمبر تا 29 ستمبراور تین گنا فیس کے ساتھ 30 ستمبر تا 3 0،اکتوبر2023ء تک ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں جمع کرائے جا سکیں گے۔کمشنر/ چیئرپرسن بورڈ نے کہا کہ طلباء وطالبات کو ری چیکنگ کی سہولت بھی میسر ہے ایسے بچے جنہیں اپنے حاصل کردہ نمبروں سے متعلق بے یقینی ہوتو وہ رزلٹ آنے کے بعد 15 دن کے اندر ری چیکنگ کیلئے درخواست دے کر اپنی جوابی کاپی خود چیک کرکے تسلی کر سکتے ہیں۔چیئرپرسن بورڈ نے شاندار،بروقت اور غلطیوں سے پاک رزلٹ تیار کرنے پر سیکرٹری بورڈ ڈاکٹر حبیب الرحمن اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔

Previous Post

سانحہ جڑانوالہ کے متاثرہ مسیحی خاندانوں کی سوفیصد بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ ڈپٹی کمشنر

Next Post

بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

بجلی چوری کی اطلاع دینے والے کو انعام دینے کا فیصلہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی