فیصل آباد(حمزہ)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے الائیڈہسپتال ون اور ٹو کے ہنگامی دورے کئے اورہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کے جاری کاموں کی انسپکشن کی۔ انہوں نے تعمیراتی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ہسپتالوں میں تعمیراتی عمل کے باعث مریضوں کو علاج معالجہ میں دقت نہیں آنی چاہیے۔انہوں نے الائیڈ ہسپتال ون کی سرجیکل ایمرجنسی،اوپی ڈی اور نیو بلاک کی اپ گریڈیشن کو 31 جنوری تک ہر صورت مکمل کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی پراجیکٹ کے حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت سے آگاہی لے رہے ہیں لہذااضافی ورک فورس لگاکر ڈبل شفٹ میں کام مکمل کرایا جائے۔انہوں نے تعمیراتی کوالٹی کو بھی یقینی بنانے کی تاکید کی اور موقع پر بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ میڈیکل سپرنٹڈنٹس نے پراگریس رپورٹ سے آگاہ کیا۔