فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) وائس چانسلر فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ظفر علی چوہدری کی ہدایات پرکورونا وباء کی موجودہ سنگین صورتحال کے باعث مریضوں کی تعداد اور بیڈز کی دستیابی کے بارے میں لمحہ بہ لمحہ آگاہی کے لئے الائیڈ، ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آباد میں کنٹرول رومز قائم کردیئے گئے ہیں جو 24 گھنٹے فنکشنل رہیں گے اور شفٹس میں ڈاکٹرز، نرسز وسٹاف کی ڈیوٹی لگادی گئی ہیں جبکہ فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں الائیڈ، ڈی ایچ کیو اور گورنمنٹ جنرل ہسپتال غلام محمد آبادہسپتالوں کے کورونا وارڈز کی صورتحال کے بارے میں آگاہی دی جائے گی اور مریضوں وبیڈز کی دستیابی کے بارے میں معلومات کا تبادلہ کیا جائے گا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا نے بتایا کہ ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایڈمن)ڈاکٹر فہیم یوسف کنٹرول رومز کے مجموعی انچارج ہونگے۔انہوں نے بتایا کی شہری کورونا وباء کی صورتحال اور ہسپتالوں میں دستیاب بیڈز کے حوالے سے فون نمبر 04192103520 پر معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔