فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) سیکرٹری آرٹی اے ضمیر حسین شاہرات پر مسافرگاڑیوں میں کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی،دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں،اوورلوڈنگ اور زائد کرایہ وصول کرنے کی پاداش میں روزانہ کی بنیاد پر ایکشن لے رہے ہیں اس ضمن میں گذشتہ روز مزید متعددگاڑیوں کے چالان اور ٹرانسپورٹس سے غیر معیاری سی این جی سلنڈرزبھی اتروادیئے۔انہوں نے شاہرات پر مختلف شہروں کو جانے والی مسافرگاڑیوں کو رکواکر چیکنگ کی اور ٹرانسپورٹرز، ڈرائیورز وکنڈیکٹرز کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ غیر معیاری سلنڈرز کی حامل گاڑیوں سے نہ صرف سلنڈرز ضبط بلکہ سخت کارروائی بھی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ مقررکردہ کرایہ ہی وصول کیا جائے اس ضمن میں خلاف ورزی سے گریز کریں۔