• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
ہفتہ, مئی 24, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو ویکسین لگانے کا آغاز

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
10 دسمبر, 2021
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے طالب علموں کو ویکسین لگانے کا آغاز
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (حمزہ اکرم) ڈپٹی کمشنر علی شہزادنے ہدایت کی ہے کہ سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد عمر کے رہ جانے والے طالب علموں کو کورونا ویکسین لگانے کا ٹارگٹ ہر صورت مکمل کیا جائے۔انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لیا اورمہم کی سوفیصد کامیابی کے لئے سرتوڑکوششیں کرنے کی تاکید کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قیصر عباس رند،سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان،اسسٹنٹ کمشنرزاوراتھارٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ سرکاری ونجی سکولوں کے پرنسپلز کو پابند کیا جائے کہ بچوں کو ویکسین لگواکر رپورٹ کریں اور جن بچوں کو ریڈ ون مہم میں فرسٹ ڈوز لگ چکی انہیں ویکسین کی دوسری ڈوز لگوانے کے لئے ہیلتھ اتھارٹی سے مکمل کوارڈینیشن رکھیں۔انہوں نے کہا کہ موسم سرما کی تعطیلات سے قبل سکولوں میں سو فیصد طالب علموں کی ویکسینیشن ہونی چاہیے اس ضمن میں کوئی عذر قابل قبول نہیں۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو سکولوں میں بچوں کو ویکسین لگنے کی دوہری مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے نجی سکولوں کے مالکان وپرنسپلز سے بھی روزانہ حاصل کردہ اہداف پر تفصیلی رپورٹ لینے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ ریڈ کمپین کے دوران ویکسین لگوانے کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کے لئے تشہر کے تمام تر ذرائع بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں مساجد میں اعلانات کے ساتھ ابلاغ کے تمام تر ذرائع استعمال کریں۔ڈپٹی کمشنر نے سیکرٹری آر ٹی اے سے کہا کہ مسافر بسوں میں نو ویکسینیشن نو سروس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور سرکاری ونجی سٹینڈ سے کوئی بس یا ویگن سو فیصد مسافروں کو ویکسین لگنے کی تصدیق کے بغیر روانہ نہیں ہونی چاہیے جبکہ 80 فیصد گنجائش کے مطابق ہی مسافر سوار ہونے چاہیں۔

Tags: covidFaisalabadTvFSDTV41vaccine
Previous Post

وائس چانسلر جی سی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہد کا پہلی سلانہ ٹینیور ٹریک کانفرنس سے خطاب

Next Post

انسانی حقوق کی تکریم اور فراہمی ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے. شرکاء انسانی حقوق ریلی

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
انسانی حقوق کی تکریم اور فراہمی ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے. شرکاء انسانی حقوق ریلی

انسانی حقوق کی تکریم اور فراہمی ہی پرامن معاشرے کی ضمانت ہے. شرکاء انسانی حقوق ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی