فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں پہلا احساس بازار تحصیل سمندری میں قائم کردیا گیا ہے جہاں انجمن تاجران اور دیگر مخیر حضرات کے تعاون سے مستحق افراد کو موسم سرما کی منابست سے مفت ملبوسات اور شوزدینے کا سلسلہ جاری ہے۔اسسٹنٹ کمشنر تحصیل سمندری فیصل سلطان نے احساس بازار کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا اور موقع پر موجود مستحقین میں ملبوسات اور شوز تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ احساس بازار میں مفت سامان کی تقسیم کمپیوٹرائزڈ طریقے سے کی جارہی ہے تاکہ کسی کی حق تلفی نہ ہو۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ احساس بازار میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا ہے جہاں پر غریب مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس موقع پر موجود افراد نے احساس بازار کے قیام کو حکومت پنجاب کا انقلابی اقدام قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر فیصل سلطان کی طرف سے بازار کا فوری قیام کرنے پر شکریہ اداکیا۔