• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیصل آباد کی چار منتخب شاہرات کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

عثمان صادق by عثمان صادق
6 جولائی, 2023
in عوامی مسائل
0
فیصل آباد کی چار منتخب شاہرات کو ماڈل بنانے کا فیصلہ
125
SHARES
125
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف ڈی اے کے زیر اہتمام ٹیپا، ٹریفک پولیس و دیگر اداروں کے اشتراک سے شہر میں ٹریفک سسٹم کو منظم بنانے کے ا قدامات کے تحت ابتدائی طور پر چار منتخب شاہرات کو ماڈل بنانے کا فیصلہ کیاگیاہے اس سلسلے میں فوری طو رپر مشترکہ سروے شروع کرکے ٹریفک بہاؤ کو آسان بنانے اور شہریوں کی آگاہی کیلئے درکار تقاضوں کا جائزہ لیاجائیگا۔ اس امر کا فیصلہ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں کیاگیا جس میں ٹیپا اور ٹریفک پولیس کے اشتراک عمل کو آگے بڑھانے کے مختلف امور اورٹریفک انجینئرنگ کے حوالے سے منصوبہ سازی کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں ایڈ یشنل ڈائریکٹرجنرل عابد حسین بھٹی، چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون، چیف انجینئر مہرایوب گجر، ڈی ایس پی ٹریفک خالد علیم، ڈائریکٹرایڈمن ٹیپا سہیل مقصود پنوں، ڈپٹی ڈائریکٹر ز ٹیپا عمیر اصغر، ولید خالد اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ کنسلٹنٹ ٹیپا محمد کامران نے ٹریفک سٹڈی، سڑک حادثات کے ریکارڈ کا تجزیہ اورانسدادی اقدامات کے علاوہ ٹریفک قوانین سے آگاہی کیلئے مجوزہ پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے شہر میں ٹریفک کے گھمبیر مسائل کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ ٹریفک مینجمنٹ سسٹم کو شہری ضرورتوں کے مطابق بنانے کیلئے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیاجارہاہے جس کے تحت مرحلہ وار پروگرام کے تحت منصوبہ جات مکمل کرکے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے اشتراک سے ٹریفک پلان کو کامیاب بنائیں گے اس سلسلے میں ٹیپا ٹریفک، میٹرو پولیٹن کارپوریشن، پنجاب ہائی ویز پولیس، ریسکیو 1122۔اور دیگر متعلقہ اداروں کے اشتراک کو مضبوط بناکر ٹریفک سسٹم کو دیرپا بنیادوں پراستوار کرینگے۔ اجلاس کے دوران فیصلہ کیاگیاکہ ابتدائی طور پر کینال روڈ، ستیانہ روڈ، سمندری روڈ اور جڑانوالہ روڈ کی ری ماڈلنگ کرکے ان پر ٹریفک سگنلز، یوٹرن، سپیڈ بریکرز، ٹریفک سائن بورڈز کی تنصیب، روڈ مارکینگ اور ٹریفک مینجمنٹ کے دیگر تقاضوں کو پورا کرکے شہریوں کو بہتر سروسز فراہم کرینگے۔ علاوہ ازیں شہر میں ٹریفک کے حوالے سے مسائل زدہ چوکوں، سڑکوں، انڈر پاسز اوور ہیڈ برج اوردیگر اہم شاہرات پر پیش آمدہ مسائل کوسائنسی بنیادوں پرحل کیا جائیگا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے کہاکہ شہر میں ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم ہیں اس سلسلے میں ٹریفک انجینئرنگ اینڈ پلاننگ کیلئے ٹیپا کے افسران متحرک انداز میں ٹریفک پولیس کی معاونت کرینگے۔ سی ٹی او مقصود احمد لون نے ٹریفک کنٹرول سسٹم میں درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک سنگلز کو چالو رکھنے، تجاوزات کے خاتمے، گاڑیوں کی پارکنگ سمیت دیگر انتظامات کیلئے متعلقہ اداروں کی مشترکہ منصوبہ بندی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ ٹریفک ایجوکیشن پروگرام تسلسل کے ساتھ جاری ہے تاہم ٹریفک قوانین پر رضاکارانہ عملدرآمد کیلئے شہری تعاون ناگزیر ہے لہٰذا شہریوں کو چاہیے کہ مہلک حادثات سے بچنے کیلئے موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ ضرور پہنیں اوردیگر ٹریفک قوانین کی شعوری انداز میں پابندی کی جائے۔کنسلٹنٹ ٹیپا محمد کامران نے ٹریفک امپکیٹ سٹڈی،گائیڈ لائنز، روڈ سیفٹی ٹریفک ورکشاپس کے اانعقاد، شاہرات، چوکس کے ٹریفک تجزیہ اور تعلیمی اداروں میں روڈ سیفٹی آگاہی مہم سمیت روڈز انجینئرنگ اینڈ پلاننگ کے لئے مقرر کردہ ٹائم لائنز سے آگاہ کیا اور کہااس سلسلے میں جامع پلان تیار کرکے جلد ایف ڈی اے کے حوالے کیاجائیگا۔

Tags: Directer Genral FDADistrict administrationFDAFSDTV41FTv
Previous Post

گرین بیلٹس اور پارکس کی تزئین وبحالی اورصفائی وخوبصورتی کے لئے نیا ٹارگٹ 

Next Post

 فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے اہم اجلاس 

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
 فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے اہم اجلاس 

 فلڈ کنٹرول پلان کے حوالے سے اہم اجلاس 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی