فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) آج محکمہ بجلی واپڈا کے ہزاروں کارکنوں نے نجکاری کے خلاف آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے زیر اہتمام ملک بھر کی طرح فیصل آباد کے آٹھوں اضلاع اور تمام تحصیلوں میں جن میں جڑانوالہ، چینوٹ،لالیاں، چک جھمرہ، سمندری، تاندلیانوالہ، بھلوا ل، سرگودھا،میانوالی، کالاباغ، بھکر، جھنگ، کمالیہ، ٹوبہ، گوجرہ،جوہر آباد، و دیگر چھوٹے بڑے دفاتر میں "یوم احتجاج/یوم مطالبات ” منایا گیا،احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں اورزبردست مظاہرے کیے گئے۔ فیصل آباد میں بختیار لیبر ہال سے عبد ا للہ پور چوک تک بہت بڑی ریلی نکالی گئی اور ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں مظاہر ہ کرتے ہوئے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی سے پُر زور مطالبہ کیا کہ قومی مفاد میں محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے متعلق جو بھی کاروائی کی جارہی ہے اُسے بند کیا جائے۔ اور کسی بھی کمپنی کو سیٹھوں کے حوالے نہ کیا جائے۔کیونکہ نجکاری کا تجربہ پہلے ہی کراچی الیکٹرک سپلائی اور نجی تھرمل پاور ہاؤسوں کی مہنگی بجلی خریدنے سے ناکام ہو چکا ہے۔احتجاج سے دیگر قائدین جن میں ریجنل ڈپٹی چیئرمین میاں منیر غنی، میاں ساجد حسین سیکرٹری اطلاعات و نشرعات، زونل چیئرمین علی اصغر گل، زونل چیئرمین جی ایس او محمد سلیم گوگا، زونل چیئرمین کنسٹرکشن رفیق گجر، زونل چیئرمین جی ایس سی کاشف شیرازی، زونل چیئرمین میاں ندیم ایم اینڈ ٹی، میاں لیاقت، نصیر جٹ، لالہ نجابت، رانا محمد بوٹا ، اعظم واہلہ، مرزا سلیم طاہر، رانا طارق، قوی محمود، میاں وسیم، رانا ناصر، انیس سندھو،محمد شیراز، سیف جٹ،گلزار بھٹی،سخی خان،عمران شاہ، اکبر عل و دیگر مقررین نے بھی محکمہ بجلی کی تقسیم کا ر کمپنیوں کی نجکاری کی پرُ زور مذمت کی اور حکو مت وقت سے مطالبہ کیا کہ نجکاری کا عمل فوری ختم کیا جائے اور سٹاف کی کمی کی وجہ سے آئے دن ہونے والے المناک حادثات سے بچاؤ کے لیے خالی آسامیوں کو جلد از جلد پُر کیا جائے۔ میعاری ٹی اینڈ پی، وہیکل، میٹریل،بکٹ کرین،ہسپتال میں میڈیسن،تمام کیڈرز کی پروموشن، اپ گریڈیشن، میرج گرانٹ، وزیر اعظم اسٹنٹ پیکج، پر عمل درآمد کویقینی بنایا جائے۔ آخر میں محکمہ بجلی کے شہداء اور شہداء فوج کے لیے دُعا خیر کی گئی۔ مرکزی قیادت پر اعتماد کا بھر پور اظہار کیا گیا۔