فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری ابرار رشید ڈھلوں نے کہاہے کہ عوام کے مسائل مقامی سطح پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں،عوام کو ناجائز منافع خوروں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،پرائس مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کررہے ہیں،انتظامی افسران اور پرائس مجسٹریٹس ضلع میں پھلوں، سبزیوں اوراشیائے ضروریہ کی مقررہ نرخوں پر فروخت کو یقینی بنارہے ہیں۔عوام کو ریلیف پہنچانے اور گرانفروشوں کے خلاف قا نونی کاروائی کے لئے پرائس مجسٹریٹس کا کر دار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ پرائس مجسٹریٹس قواعد و ضوابط کے مطابق فیلڈ میں اقدامات کررہے ہیں اور گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف ایکشن جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو مہنگائی کا ذمہ دار ٹھہرانے والے یاد رکھیں کہ ماضی کے تمام حکومتی ادوار میں ڈالر کی قیمت اور مہنگائی ایک مستقل عمل کے طور پر ہمیشہ بڑھتی ہی رہی ہے۔انہوں نے مزید کہاکہ مصنوعی مہنگائی پیدا کر نے والوں سے آڑہے ہاتھوں نمٹا جائے گا،حکومت کو غریب عوام کے مسائل کا خیال ہے،ان شاء اللہ جلد ہی مہنگائی پر قابو پالیا جائے گا۔