• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
ہفتہ, جون 21, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

تعلیم کا مقصد صاف ستھرے ماحول کے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ بلال فیروز

عثمان صادق by عثمان صادق
11 مئی, 2022
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا  ماہ صفائی سیمینار
1
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے اشتراک سے عصر حاضر میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ چیلنجز اور صفائی کے موضوع پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار کا مقصد شجرکاری اور صاف ستھرے ماحول کے متعلق معاشرے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنا تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ تھے۔سیمینار کے دیگر شرکاء میں رجسٹرار یونیورسٹی ڈاکٹر نعیم اقبال، نظامت امور طلباء کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ندیم سہیل،گرین یوتھ مومنٹ کلب کے انچارج ڈاکٹر صابر حسین،پروٹوکول آفیسر رضوان احمد جوئیہ،سینئر منیجر آپریشنزایف ڈبلیو ایم سی اعجاز بندیشہ،ڈاکٹر شفاقت حسین کے علاوہ فیکلٹی ممبران اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صاف ستھرے ماحول اور استعمال شدہ اشیاء کو تلف کرنے کے بارے میں احساس ذمہ داری پیدا کرنے کے لئے ایسے موضوعات کا قومی نصاب میں شامل کرنا ضروری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کا مقصد معاشرے کی اصلاح اور صاف ستھرے ماحول کے متعلق لوگوں میں شعور پیدا کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی جی سی یونیورسٹی کے طلباء و طالبات کے ساتھ مل کر معاشرے میں بدلاؤ لانے اور صفائی کے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھانے جا رہی ہے۔رجسٹرار ڈاکٹر نعیم اقبال نے کہا کہ اپنے اردگرد کے ماحول کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے تاکہ اپنی آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا اور پر امن پاکستان لوٹا سکیں۔ڈاکٹر ندیم سہیل نے اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف سٹوڈنٹ افیئرز کے زیر انتظام کام کرنے والی مختلف سوسائٹیز اور ان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔گرین یوتھ مومنٹ کلب کے انچارج ڈاکٹر صابر حسین نے کہا کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اور معاشرتی اقدار کے متعلق نئی نسل کو آگاہی فراہم کرنا اور معاشرے میں صاف ستھرے ماحول کے متعلق شعور اجاگر کرنا ضروری ہے۔ سینیئر منیجر آپریشنز ایف ڈبلیو ایم سی اعجاز بندیشہ نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے طلباء کو آگاہی فراہم کی۔سیمینار کے آخر میں شرکاء میں اعزازی اسناد اور تعارفی سر ٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے گئے۔

Previous Post

پتنگ بازی جیسے گھناؤنے کاروبار کرنے والوں کو جیل بھیج دیا گیا۔

Next Post

پاکستان اکنامک کانفرنس فیصل آباد کی ترقی کیلئے گیم چینجر ہوگی۔ میاں جاوید

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
پاکستان اکنامک کانفرنس فیصل آباد کی ترقی کیلئے گیم چینجر ہوگی۔ میاں جاوید

پاکستان اکنامک کانفرنس فیصل آباد کی ترقی کیلئے گیم چینجر ہوگی۔ میاں جاوید

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی