• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 29, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ

admin by admin
24 جنوری, 2023
in عوامی مسائل
0
سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا احتجاجی مظاہرہ
32
SHARES
32
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (حمزہ اکرم) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد کی طرف سے جی ٹی ایس چوک تا ضلع کونسل چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اور بعد ازاں ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جس میں شہر بھرسے بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔احتجاجی مظاہرے میں فیصل آباد کی مختلف تاجر، مزدور، طلبا، نوجوانوں کی تنظیموں اور سول سوسائٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے ہاتھوں میں کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر قرآن پاک کی محبت پر مبنی اور اس واقعے کے خلاف مذمتی الفاظ درج تھے۔ مظاہرین نے قرآن کریم کی محبت اور سویڈن کی مذمت میں شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے ایڈووکیٹ چوہدری قیصر ہارون طور رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، شیخ عارف سلمان رہنما پاکستان تحریک انصاف فیصل آباد، میاں محمد اشفاق ایڈووکیٹ پاکستان کشمیر لائرز فورم، چوہدری دلبر حمید بل ایڈووکیٹ، محمد نواز چیمہ رہنما پاکستان مرکزی مسلم لیگ، مولانا زاہد محمود قاسمی پاکستان علماء کونسل، مفتی ضیاء مدنی، علامہ پیر زادہ عرفان جاوید قادری چیئرپرسن سنی علماء کونسل اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ مظاہرے کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈووکیٹ چوہدری قیصر ہارون طور نے کہا کہ یورپی ممالک میں مسلمانوں کی دل آزاری کے پے در پے واقعات انتہائی تشویشناک ہیں۔ یورپی ممالک کو اس رجحان کو ختم کرنا چاہیے کیونکہ قرآن کریم اللہ کا کلام ہے اور مسلمان دل و جان سے اس سے محبت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کو جلایا جانا کوئی آزادی اظہار رائے نہیں بلکہ کھلی دہشت گردی ہے جس کی ہر فورم پر نا صرف مذمت بلکہ ایسے واقعات کو عملاً روکا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا پاکستان مرکزی مسلم لیگ اس کی شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے۔ ہم ان اقدامات کے خلاف اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے دیگر اداروں پر اس آواز کو اٹھائیں گے۔ محمد نواز چیمہ نے کہا کہ پاکستان مرکزی مسلم لیگ بانی پاکستان کے قول کے مطابق انسانی حقوق اور مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہے۔ ہر انسان کو اپنے مذہب پر عمل کا حق اور آزادی حاصل ہے کسی انسان کی دل آزاری تمام مذہبی اقدار اور عالمی قانون کی نفی ہے یورپ اس بات پر یقین کا دعویٰ کرتا ہے مگر مسلمانوں کی دل آزاری کے واقعات ان کی منافقت کو عیاں کررہے ہیں۔

Previous Post

فیصل آباد میں 4 دنوں میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر

Next Post

واسا افسران کا ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کا معائنہ

admin

admin

Next Post
واسا افسران کا ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کا معائنہ

واسا افسران کا ترقیاتی سکیموں کے تعمیراتی کام کا معائنہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی