• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

بجلی کی کمی کے سبب لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ خرم دستگیر وزیر توانائی

admin by admin
21 مئی, 2022
in عوامی مسائل
0
بجلی کی کمی کے سبب لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ خرم دستگیر وزیر توانائی
13
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم ) پاور سیکٹرکو درپیش مشکل صورتحال سے نمٹنے اور اس کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے آر ایل این جی سپلائی ملنے کے بعد ملک میں بجلی کی سپلائی میں نہ صرف بہتری آئے گی بلکہ بجلی بحران پر مکمل طور پر قابو پانے میں بھی مدد ملے گی یہ باتیں وفاقی وزیر انرجی (پاور ڈویژن)انجنئیر خرم دستگیر نے فیسکو ہیڈکوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہیں۔ انھو ں نے کہا کہ وزارت پٹرولیم سے آر ایل این جی اور فرنس آئل کی فراہمی کے بعد مزید گیس بھی میسر ہو جائے گی جس سے چند دنوں میں لوڈ مینجمنٹ میں کافی حد تک کمی ہو جائے گی۔ انھوں نے فیسکو کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر فیسکوا فسران اورملازمین کو مزید محنت، لگن اور جذبے سے کام کرنا ہو گا تا کہ نہ صرف فیسکو بلکہ پاور سیکٹر ان مشکل حالات پر قابوپا سکے۔ قبل ازیں چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر بشیراحمد نے انھیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ فیسکو کی ریکوری تقریباً سو فیصد ہے لاسزنیپرا اہداف سے بھی کم ہیں۔ جو کہ اس کے افسران اور ملازمین کی شبانہ روز محنت کی عکاسی کرتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ فیسکو کے تقسیمی نظام کر اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اب فیسکو کا ڈسٹری بیوشن سسٹم گرمیوں میں زیادہ سے زیادہ لوڈ اٹھانے کے قابل ہو گیا ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فیسکو نے اپنے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل فراہمی کیلئے تمام سب ڈویژنوں میں 256 ٹرانسفارمرز ٹرالیاں اور ضروری سامان مہیا کر دیاہے۔ جس کا مقصد ٹرانسفارمرمیں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری طور پر بجلی بحال کی جا سکے۔ انھوں نے بتایا کہ فیسکو نے صارفین کے بجلی سے متعلقہ مسائل کے فوری حل کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ کسٹمر سروسز سنٹر قائم کر دیا ہے اور آن لائن معلومات اور شکایات کے اندراج کیلئے فیسکو موبائل ایپ "فیسکولائیٹ”متعارف کر ائی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں سے آج یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے بجلی کی کمی کے سبب ملک بھر میں لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث بجلی کی طلب کے مطابق پیداوار نہیں ہو رہی نتیجتاً صارفین کو لوڈ مینجمنٹ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وفاقی وزیرپاور ڈویژن خرم دستگیر نے کہا کہ اتحادی حکومت پوری توجہ سے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے ریونیو اہداف کا بھی جائزہ لیاجارہا ہے۔ ہم عوامی نمائندے ہیں اور ہمارا مقصد ڈسٹری بیوشن کمپنیوں میں شکایات کا ازالہ اورعوام کے مسائل اور دیگر معاملات کے حوالے سے ان کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت گردشی قرضہ تقریباً 2450ارب روپے ہے۔جب 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت کی مدت ختم ہوئی تھی تو اس وقت گردشی قرضہ صرف1060ارب روپے تھا اور اس وقت لوڈشیڈنگ صفر تھی، اس وقت گردشی قرضہ ہمارے دور سے دگنا سے بھی بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے سے پن بجلی کی پیداوار بڑھنے کا بھی امکان ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ سابق حکومت کے دور میں معاملات میں توازن برقرار نہیں رکھا گیا ہے، اگر توازن ہوتا تو یہ مسائل پیدا نہ ہوتے۔موجودہ جمہوری حکومت کو عوام والناس کی تکلیف کا احساس ہے اس کے ازالے کیلئے کوشاں ہے۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTvFESCO
Previous Post

ایف ڈی اے نے سرسید ٹاؤن کے 23 گھروں میں قائم دکانوں کو سیل کردیا۔

Next Post

الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد میں 19 ہزار بچوں کو کی کفالت کررہی ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس

admin

admin

Next Post
الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد میں 19 ہزار بچوں کو کی کفالت کررہی ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس

الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد میں 19 ہزار بچوں کو کی کفالت کررہی ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی