فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ضلع بھرمیں قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن کا سلسلہ روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے اس ضمن میں گذشتہ روز5۔ ارب روپے مالیت کی 559 ایکڑ 2 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کرائی گئی جبکہ اب تک قابضین سے 9۔ارب 98 کروڑروپے مالیت کی 1087۔ایکڑ 7کنال 63مرلے سے زائد قیمتی رہائشی،زرعی اور کمرشل سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ گذشتہ 9 روزمیں اسسٹنٹ کمشنرز کی طرف سے بھرپور انداز میں ایکشن جاری ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل سٹی میں اب تک 2 ارب 57 کروڑ 90 لاکھ روپے مالیت کی دوکنال11 مرلہ،تحصیل صدر میں ایک ارب 89 کروڑ روپے کی 113۔ایکڑ2 کنال 16 مرلے، تحصیل جڑانوالہ میں 74کروڑ روپے مالیت کی 163۔ایکڑ 4 کنال 15 مرلے، تحصیل تاندلیانوالہ میں 43کروڑ روپے کی 266۔ ایکڑ5 کنال 12 مرلے،تحصیل سمندری میں ساڑھے 13کروڑ روپے کی 55۔ایکڑ2 مرلے اور تحصیل چک جھمرہ میں 4۔ ارب 19 کروڑ 18 لاکھ روپے مالیت کی 489۔ایکڑ 2 کنال اور 7مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی جاچکی ہے.