فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) ضلعی انتظامیہ نے قبضہ مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے گذشتہ 17 روز میں قابضین سے 12۔ارب روپے سے زائد مالیت کی 1328۔ایکڑ 2کنال 4مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی جبکہ گذشتہ روز ساڑھے چار کروڑ روپے کی 23۔ایکڑ 5 کنال اراضی پر قبضہ ختم کرایاگیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے بتایا کہ تحصیل صدر میں اب تک 3، ارب 58کروڑروپے مالیت کی 200۔ایکڑ4کنال 7 مرلے، تحصیل سٹی میں 2۔ارب 70 کروڑ روپے مالیت کی 4 کنال 7 مرلے، تحصیل جڑانوالہ میں 77 کروڑ 85لاکھ روپے کی 193۔ایکڑ 3کنال 6 مرلے، تحصیل تاندلیانوالہ میں 59کروڑ 89 لاکھ روپے مالیت کی 338۔ایکڑ3کنال 14مرلے،تحصیل سمندری میں 18کروڑ41 لاکھ روپے مالیت کی 66۔ ایکڑ 7کنال 8 مرلے اور تحصیل چک جھمرہ میں 528۔ایکڑ3کنال اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جاچکی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ قبضہ مافیا کے خلاف اپریشن پوری قانونی قوت سے جاری رکھا جائے اور واگزار کرائی گئی اراضی کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں تاکہ دوبارہ کسی کو قبضہ کرنے کی جرات نہ ہو۔