• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
جمعرات, مارچ 23, 2023
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیصل آباد میں 13 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
11 فروری, 2023
in عوامی مسائل
0
فیصل آباد میں 13 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا
4
SHARES
4
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(محمد حمزہ)ضلع میں 13 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا۔ڈویژنل کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ہلال احمر میٹرنٹی ہسپتال میں پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو حفاظتی قطرے پلاکر مہم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔انسداد پولیو مہم 19 فروری تک جاری رہے گی جس کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 15 لاکھ 36ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی قطرے پلائے جائیں گے جس کے لئے مجموعی طور پر 4869 پولیو ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہونگی۔اس موقع پرسی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثاقب منیر،سی ای او ایجوکیشن افتخارخان،ایم ڈی واسا جبارانور، میاں کمال الدین سمیت پختون نمائندوں اور دیگر افسران نے بھی بچوں کو قطرے پلائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے اور باربار مہم دہرانے کا مقصد اس وائرس کا یکسر خاتمہ کرنا ہے۔انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلوائیں جبکہ مہمان بچوں کو بھی قطرے پلائیں اورگھر گھر آنے والی پولیو ٹیموں سے تعاون کریں۔ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے افسران سے کہا کہ مائیکروپلان پر ذمہ داری سے عمل کریں اور ضلع بھر میں پانچ سال تک کی عمر کا ایک بھی بچہ پولیو ویکسین کے بغیر نہیں رہنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مہم کی دوہری مانیٹرنگ ہوگی اور غفلت پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کے تمام تر درکار انتظامات ہر لحاظ سے مکمل ہیں۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر نے جھنگ روڈ کا دورہ کرکے صفائی کا تفصیلی جائزہ لیا

Next Post

ڈسٹرکٹ جیل میں زرعی یونیورسٹی نے اسیران کیلئے خوراک کی اہمیت وافادیت کیلئے کیمپ کا انعقاد

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
ڈسٹرکٹ جیل میں زرعی یونیورسٹی نے اسیران کیلئے خوراک کی اہمیت وافادیت کیلئے کیمپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ جیل میں زرعی یونیورسٹی نے اسیران کیلئے خوراک کی اہمیت وافادیت کیلئے کیمپ کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In