فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) محمد اعجاز چوھدری رہنما پاکستان پیپلزپارٹی فیصل آباد نے کہا ہے کہ ہمارا دین اسلام سب سے زیادہ اقلیتی برادری کے حقوق اور احترام انسانیت کا درس دیتا ہے۔ مسیحی برادری ہماری اہل کتاب ہے ان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہمارے لئے باعث مسرت اور باہمی یگانگت کے لائق ہے ۔پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ فیصل آباد سٹی کے صدر نعیم یعقوب گل کی جانب سے ایسٹر کے تہوار پر تقسیم گفٹس کی تقریب انتہائی شاندار اور مبارکباد کے لائق ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی مینارٹی ونگ فیصل آباد سٹی کے زیر اہتمام وارث پورہ بلاول ہاﺅس میں ایسٹر کے موقع پر ضلعی صدر پی پی پی محمد اعجاز چوھدری نے اقلیتی برادری کے مستحق خواتین و حضرات میں گفٹس تقسیم کر تے ہوئے کیا ۔محمد اعجاز چوھدری نے اقلیتی برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اقلیتوںکے حقوق اور جان و مال کے تحفظ سمیت بیٹیوں کی عزت و حرمت کو ہمیشہ تقویت دیتی ہے ،کبھی بھی خلاف قانون اور مذہبی رواداری کے خلاف کسی کام کی ہمارا دین ہمیں اجازت دیتا ہے اور نا ہی آئین پاکستان کسی غیر اخلاقی طور پر مذہب کی حمایت کرتا ہے ۔