فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر ایوب بخاری نے مختلف فوڈ پوائنٹس پر نرخ نامہ آویزاں نہ ہونے اور روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر گرانفروشوں کو 24 ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے مختلف مقامات پر 35 انسپکشنز کرکے روٹی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کیا اور روٹی مقررہ قیمت سے زائد پر فروخت کرنے کی پاداش میں ایکشن لیا۔انہوں نے دکانداروں کو واضح کیا کہ نرخناموں کی موجودگی کو یقینی بناتے ہوئے کھانے پینے کی اشیاء مقررہ ریٹ پر ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی مہنگائی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی کرنیوالے جیل میں ہونگے