فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی ) ضلع میں لاک ڈاؤن/کورونا ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر گزشتہ روزمزید3شاپنگ مالز سیل اور22ہزارروپے جرمانہ کیاگیا۔گزشتہ 77۔روز میں 2230شاپنگ مالز وپلازے،ریسٹورنٹس،شادی ہالز،نجی سکولز،دفاتر اور بس سٹینڈ کو سیل اور 39لاکھ 64ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔دوران چیکنگ خلاف ورزی پر1700شاپنگ مالزوپلازے،355 ریسٹورنٹس،46 شادی ہالز،113پرائیویٹ سکولز،7نجی دفاتر،ایک بس سٹینڈ،چار کریانہ شاپس کو سیل اور 145مسافر گاڑیوں کو بند کرنے کے علاوہ شاہرات وپبلک مقامات پر بغیر فیس ماسک گھومنے پھرنے والے1019افراد کو گرفتارکرکے حوالہ پولیس کیاگیا۔