• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
پیر, جون 2, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

فیصل آباد میں لائلپور ویرائرز کے زیر اہتمام سینٹرل پارک واپڈا سٹی میں سرپرائز ڈے پرتقریب منعقد

admin by admin
27 فروری, 2021
in سیاست
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی) لائلپور ویرائرز کے زیر اہتمام سینٹرل پارک واپڈا سٹی میں سرپرائز ڈے پرتقریب منعقد ہوئی۔میجر جنرل(ر)نصر اللہ طاہرڈوگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے جبکہ چیئرمین لائلپور ویرائرز میجر تاثیراکرم،میجر جاوید، پاک آرمی و فضائیہ کے حاضر سروس افسران،چوہدری حنیف جٹ، صدر کسان اتحادچوہدری عبدالرؤف تتلہ اورمختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں موجود تھے۔بھارتی طیارے گرانے کے دو برس مکمل ہونے پر سرپرائز ڈے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر جنرل(ر)نے کہا کہ 27 فروری 2019ء پاکستان کی دفاعی تاریخ کا روشن باب ہے۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے جرات کی نئی تاریخ رقم کی۔ 2جنگی طیارے تباہ کر کے بزدل دشمن کا غرور خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کے2 جنگی طیاروں کو گرا کر مودی سرکار کو منہ توڑجواب دیا۔پاک وطن کے بہادر سپوتوں نے 27 فروری 2019ء کو بھارت کو رسوائی اورشرمندگی کاعبرتناک سبق دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے جہاز گرا کر پورے بھارت میں صف ماتم بچھا دی۔انہوں نے تقریب کے انعقاد کو سراہا۔میجر (ر) تاثیراکرم نے کہا کہ جنگی طیارے تباہ کرکے پاکستان نے دشمن کو سرپرائز دیا۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نے اندھیرے میں بھارتی دراندازی کے برعکس دن کی روشنی میں دشمن کے دانت کھٹے کئے۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم پاک فضائیہ کے پائلٹوں کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتی ہے اور ارض پاک کی فضائی سرحدوں کی حفاظت کر نیوالے پاکستان ائیر فورس کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ میجر جاوید نے کہا کہ پاکستانی قوم کو اپنی مسلح افواج کی صلاحیت، بہادری، جرأت اور شجاعت پر ناز ہے۔اس موقع پر پاک فضائیہ کی طرف سے سٹال بھی لگایا گیا جس میں شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

Tags: FaisalabadFSDFTvSurpriseday
Previous Post

فیصل آباد میں مسافر گاڑیوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیکرٹری آر ٹی اے کا ایکشن

Next Post

ڈپٹی کمشنر محمد علی سوموار یکم مارچ کو صبح 10 بجے ڈی سی آفس کے احاطہ میں تحصیل سٹی وصدر سے متعلقہ شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنیں گے

admin

admin

Next Post

ڈپٹی کمشنر محمد علی سوموار یکم مارچ کو صبح 10 بجے ڈی سی آفس کے احاطہ میں تحصیل سٹی وصدر سے متعلقہ شہریوں کے ریونیو سے متعلق مسائل سنیں گے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی