• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا

admin by admin
19 مئی, 2022
in عوامی مسائل
0
تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا
13
SHARES
13
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین قائم کردیاگیا ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے فیتہ کاٹ اور تختی کی نقاب کشائی کرکے کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین،اسسٹنٹ کمشنرسٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف،محمد عمر مقبول اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔خواتین دیہی مرکز مال میں خاتون پٹواری کوڈیوٹی سونپی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے مرکز کا دورہ کرکے خواتین کومحکمہ مال سے متعلقہ فراہم کی جانے والی سروسز کا جائزہ لیا اورڈیوٹی پرموجود خاتون پٹواری سے کہا کہ مرکز سے رجوع کرنے والی خواتین کو تیز رفتار سروسز فراہم کی جائیں اور ان کی عزت واحترام میں کمی نہیں آنی چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تحصیل سٹی سے متعلقہ خواتین مرکز سے فردکے حصول،انتقالات کے اندراج اور زمینوں کے دیگر امور کے لئے رابطہ کرسکتی ہیں۔انہوں نے خواتین دیہی مرکز مال قائم کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی کاوشوں کو سراہا اور بتایا کہ جڑانوالہ میں بھی خواتین دیہی مرکز مال کام کررہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں دیہی مراکز مال کام کررہے ہیں اور خواتین پٹواری بھرتی ہونے کے بعد خواتین کے لئے الگ دیہی مراکز مال بنانے کا فیصلہ کیا گیا جس پر عملدرآمد شروع اورخواتین کو باعزت طریقے سے محکمہ مال کی سروسز فراہم کرنا ترجیح ہے۔انہوں نے بتایا کہ جدت،خدمات اور عزت کو ملحوظ خاطر رکھا جارہا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے دیہی مرکز مال برائے خواتین کے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیااورافتتاح کرنے پر ڈپٹی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTv
Previous Post

پولیو جیسے موذی مرض کے کیسوں کا دوبارہ رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس

Next Post

فیصل آباد سے 4 روز میں 5 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔ بلال فیروز

admin

admin

Next Post
فیصل آباد سے 4 روز میں 5 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔ بلال فیروز

فیصل آباد سے 4 روز میں 5 ہزار ٹن سے زائد کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔ بلال فیروز

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی