فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پرشہر کے چاراہم مقامات پر پھل وسبزی فروشوں کے لئے ریڑھی بازار لگائے گئے ہیں جنہیں یونیفارم ڈیزائن کے تحت سٹرکوں پر قطار بنواکرایک ہی سائز وڈیزائن کی ماڈل ریڑھیاں فراہم کی گئی ہیں جس کا مقصدبہترین ٹریفک مینجمنٹ کا قیام اور نظم ونسق سے کاروبار ہے۔اسسٹنٹ کمشنرصدر عمر مقبول اور چیف آفیسر میٹروپولیٹن کارپوریشن نعیم اللہ وڑائچ نے خضرا موڑ، ڈائیو روڑ،عید گاہ روڑ اور پہاڑی گراؤنڈ میں پھل وسبزی فروشوں کو لائن مارکنگ کرکے منظم طریقہ سے ریڑھیاں لگوادی ہیں جس پر پھل وسبزی فروش کا نام درج اور نرخنامے بھی نمایاں طور پر آویزاں ہیں۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ اس نظام کے تحت دکانداروں کی رجسٹریشن کا عمل مزید آسان اور ٹریفک کی روانی بھی برقرار رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ اس طریقہ سے صارفین عمدہ ماحول میں خریداری کرسکیں گے۔