فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے دوران عملہ کو ٹرانسپورٹشن فنڈز نہ ملنے کا انکشاف’ضلع کی مختلف یونین کونسلز کے یو سی ایم اوز کو شوکاز نوٹس جاری کردیئے گئے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے ڈسٹرکٹ سرویلنس کوارڈی نیٹر ڈاکٹر محمد سعید اکبر کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہاگیا ہے کہ انسداد ٹائیفائیڈ مہم میں فرائض سرانجام دینے والے ویکسی نیٹرز’سنٹری پٹرول نے شکایات کی تھی کہ شہر کی بعض یونین کونسلز میں عملہ کو محکمہ صحت اور یونیسیف کی طرف سے جاری ہونے والے کنوینس فنڈز متعلقہ عملہ کو نہیں دیئے جبکہ محکمہ کی طرف سے ٹرانسپورٹ فنڈز کی مد میں مذکورہ فنڈز انسداد ٹائیفائیڈ مہم کے آغاز پر ہی یو سی ایم اوز کو فراہم کردیئے گئے تھے تاکہ عملہ کو کنوینس فنڈز میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے تاہم ڈسٹرکٹ سرویلنس کوآرڈی نیٹر نے یونین کونسل 20کے یو سی ایم او امیر حمزہ ‘یونین کونسل 21کے یو سی ایم او لیڈی ہیلتھ سپروائزر مس شکیلہ یونین کونسل 263کے یو سی ایم او طاہر شفیع اور یونین کونسل 230کے یو سی ایم او مس ثمینہ اختر کو شوکاز نوٹس جاری اور اضافہ طلب کرتے ہوئے انکوائری شروع کردی۔قصور وار پائے جانے کی صورت میں سخت ایکشن لیا جائے گا۔