• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

تعلیم کو نصابی سے زیادہ تربیتی خطوط پر استوار کیا جانا چاہئے۔ ملک عمر فاروق

admin by admin
30 نومبر, 2021
in تعلیم و کھیل, عوامی مسائل
0
تعلیم کو نصابی سے زیادہ تربیتی خطوط پر استوار کیا جانا چاہئے۔ ملک عمر فاروق
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول چک 202ر۔ب میں سالانہ سپورٹس گالا منعقد ہوا۔وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے کھیل و امور نوجوانان ملک عمر فاروق اور صوبائی وزیر وزیراعلی معائنہ ٹیم محمد اجمل چیمہ مہمانان خصوصی تھے۔اس موقع پرطالبات سمیت ٹیچرز اور والدین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔طالبات کے ایک دستہ نے مارچ پاسٹ کرتے ہوئے معزز مہمانان کو سلامی پیش کی۔سالانہ سپورٹس گالا کے موقع پر طالبات نے کرکٹ،باسکٹ بال،بیڈمنٹن،رسہ کشی،فلیٹ ریس،ہرڈل ریس سمیت دیگر کھیلوں میں شاندار پرفارمنس دے کر حاضرین سے خوب داد وصول کی۔سکول کی پرنسپل نے اپنے خطبہ استقبالیہ میں مہمانان خصوصی کا شکریہ ادا کیا جبکہ ان کی علم دوستی اور سکول سے محبت کو بھی سراہا۔اپنے صدارتی خطبہ میں طالبات کے مثالی ڈسپلن اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے مہمان خصوصی ملک عمر فاروق نے کہا کہ طالبات کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ صحت مندانہ سرگرمیوں میں شرکت انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے میں اہم ترین کردارادا کرتی ہیں جبکہ تعلیم جسمانی اور ذہنی طور پر بچیوں کو بہترین طالب علم بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔ بچیوں کی تعلیمی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے ملک عمر فاروق نے کہا کہ معاشرتی اور سماجی بیداری میں خواتین کا اہم کردار ہے جسے ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کو ہمیشہ با مقصد ہونا چاہیے بلکہ اسے نصابی سے زیادہ تربیتی خطوط پر استوار کیا جانا چاہئے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر محمد اجمل چیمہ نے کہا کہ کھیل انسان کی ذہنی نشوونما میں اہم کردار اداکرتے ہیں اور کھیلوں کے مقابلے انسان میں قوت برداشت اور عملی زندگی میں ہارجیت کاسامنا کرنے کا حوصلہ پیدا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کو تعلیم،کھیل اور دیگر شعبوں میں مساوی حقوق اور مواقع فراہم کرکے ایک ترقی یافتہ فلاحی معاشرے کی صورت گری کی جا سکتی ہے۔مہمانان گرامی نے کھیلوں کی بہترین تیاری پر اساتذہ کرام کو مبارک پیش کرتے ہوئے کہا کہ طلباء وطالبات کا ہرگیم میں اعلیٰ کار کردگی کا مظاہرہ کرنا قابل تعریف ہے،اگرآپ اسی طرح طالبات کی تیاری پر محنت کرتے ر ہے تو یہ آنیوالے وقت میں ملک کی بڑی ٹیموں کا حصہ بن کر پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گی

Tags: ActivityFSDTV41FTvstudy
Previous Post

عوامی سیاست کو بدنام کرنے کے لیے ضمیروں کی خریدو فروخت کا سلسلہ ن لیگ نے شروع کیا۔پیپلزپارٹی

Next Post

طالبات نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔ جی سی ویمن یونیورسٹی میں سیمینار

admin

admin

Next Post
طالبات نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔ جی سی ویمن یونیورسٹی میں سیمینار

طالبات نشہ سمیت دیگر برائیوں سے دور رہیں۔ جی سی ویمن یونیورسٹی میں سیمینار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی