فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) چیف ایگزیکٹیو آفیسر فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کاشف رضا اعوان کی ہدایت پر شہر کے کمرشل علاقوں میں کوڑے دان کے استعمال اور موجودگی کو لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا یے۔ اس حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران نے ڈی گراونڈ میں مختلف دکانوں اور فوڈ پوائنٹس کا دورہ کرکے شہریوں کوکوڑے دان کے استعمال کو یقینی بنانے کی تاکید کی۔ڈپٹی منیجر کمیونیکیشن مطیب ورک،اسسٹنٹ منیجر آپریشن حضیفہ جلیل،انسپیکٹرمیاں عابد اور کمپنی کے سوشل موبلائزیشن سٹاف نے شہریوں کو بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کاروائیاں کی جا رہی ہیں لہذاشہری ذمہ داری ادا کرتے ہوئے کوڑا کرکٹ کھلے عام سڑکوں اور فٹ پاتھس پر پھینکنے کی بجائے کوڑے دان میں ڈالیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی اس آگاہی مہم میں تعاون کرتے ہوئے اپنے کاروباری مراکز کے باہر کوڑے دان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔