• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home بلاگز

فیصل آباد کے آٹھ بازار

admin by admin
19 جولائی, 2021
in بلاگز
0
فیصل آباد کے آٹھ بازار
68
SHARES
67
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

محمد ذیشان، فیصل آباد

پوری دنیا میں شہر فیصل آباد کی پہچان گھنٹہ گھر کی عمارت سے مشروط رہی ہےاور اس عمارت کے ارد گرد آٹھ بازار اپنے آپ ميں ایک مکمل کہانی رکھتے ہیں لیکن بہت کم لوگوں کو ان بازاروں کی کاروباری مرکزیت اور خصوصیت کا علم ہے۔ ویسے تو مجموعی طور پر شہر فیصل آباد ایک ٹیکسٹائل انڈسٹری کے طور پر مشہور ہے، تا ہم اس کے آٹھ بازاروں میں منفرد نوعیت کے کاروبار پورا سال کیے جاتے ہیں. نہ صرف ان بازاروں میں بلکہ ان سے متصل بازار، جن کو گول بازار کہا جاتا ہے، ان میں بھی روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں کا کاروبار کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ جھنگ بازار سے ہر نوعیت کی چیز دستیاب ہوتی ہے تا ہم رات گئے تک یہاں سے پھل مل سکتا ہے. اس کے علاوہ سری پاے، کلیجی، مچھلی اور شادی کے لئے بد بھی وافر مقدار میں ہوتی ہے جبکہ اس کے گول بازاروں میں پلاسٹک کی اشیا، بچوں کے کھلونے اور انار کلی مارکیٹ بھی شامل ہیں۔ جھنگ بازار کے ساتھ بھوانہ بازار سے الیکٹرانکس اور الیکٹریکل اشیا کی تھوک مارکیٹ موجود ہے، باقی انارکلی سے منسلک ہونے کی وجہ سے کپڑے کی دکانیں بھی موجود ہیں۔بھوانہ بازار کے ساتھ امیں پور بازار کتابوں، سٹیشنری اور سجاوٹ کی اشیا کے حوالے سے پورے شہر میں ممتاز مقام رکھتا ہے. جبکہ اس سے منسلک سرکلر روڈ فریج، ٹی وی اور ٹیلی کمیونیکیشن سے متعلق اشیا کی خرید و فروخت کی وجہ سے اہمیت رکھتا ہے۔ امیں پور کے ساتھ چنیوٹ بازار میڈیکل فیلڈ اور ہومیو ادویات کے حوالے سے مشہور و معروف ہے. کچہری بازار موبائل سے منسلک بازار ہے اور اس کی اہمیت کچہری اور پریس کلب کی موجودگی کی وجہ سے بھی بڑھ جاتی ہے جبکہ سپورٹس سے متعلق مارکیٹ بھی یہی موجود ہے۔
ریل بازار میں سنار کی مارکیٹ موجود ہے جبکہ ڈرائی فروٹ کی مارکیٹ آنے والوں کو دل کھول کر خوش آمدید کہتی ہے. کارخانہ بازار میں سڑک پر کاروباری معاملات کرنے والوں کو عام لوگ سمجھنے کی کوشش بھی نہ کیجئے گا. کیونکہ یہاں کروڑوں روپوں کا سوتر کا لین دین طےکیا جاتا ہے. باقی لوہے کی بنی گھریلو استعمال کی اشیاء بھی موجود ہوتی ہیں۔ آخر میں منٹگمری بازار نے بچوں کے ڈایپر کی بڑھتی ہوئی مانگ کی بدولت ایک تھوک مارکیٹ کی شکل اختیار کر لی ہوئی ہے جبکہ ابھی بھی یہاں سے کاسمیٹکس، آرٹی فیشل جیولری اور میک اپ کا سامان بکثرت اور بارعایت دستیاب ہوتا ہے۔ فیصل آباد کے آٹھ بازار اپنے آپ ميں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں جبکہ کاروبار کرنے والے نوجوانوں کو بھی ایک پلیٹ فارم کی سہولت فراہم کرنے میں پیش پیش ہیں۔آپ سب کو ضرور یہ جگہ دیکھنی چاہیے یہی تو فیصل آباد کا حسن ہے۔

محمد ذیشان کا تعلق فیصل آباد سے ہے اور والنٹیئر فورس پاکستان کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ہے ۔ لکھاری سے رابطہ کے لیے @Zeeshanvfp

Tags: 8Bazarclock towerFaisalaabadFSDTV41Zeeshan
Previous Post

ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کی جانب سے لاکھوں روپے کی ادویات ایف آئی سی کو عطیہ

Next Post

محرم الحرام کے حوالے تمام ادارے کام مکمل کرے مطلع کریں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

admin

admin

Next Post
محرم الحرام کے حوالے تمام ادارے کام مکمل کرے مطلع کریں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

محرم الحرام کے حوالے تمام ادارے کام مکمل کرے مطلع کریں ۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

https://www.youtube.com/c/FaisalabadTv41 https://www.youtube.com/c/FaisalabadTv41