فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) فیصل آباد میں گزشتہ روز 4 سالہ معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے 24 گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے خون آلود کپڑے بھی برآمد کرلیے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کو ایک برقعہ پوش عورت لے کر جا رہی ہے۔ فیصل آباد میں 5 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والے اس سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ فیصل آباد کے علاقے ملت ٹاؤن میں گزشتہ روز 4 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ 4 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کرنے والا بچی کا سوتیلا باپ نکلا، فیصل آباد پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر اندر میں 4 سالہ بچی کے زیادتی اور قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ بچی کے سوتیلے والد کے مشکوک طرز عمل اور بدلے ہوئے بیانات کو مدنظر رکھتے ہوئے، پولیس نے اس سے پوچھ گچھ کی تو اس کے سوتیلے باپ نے گھناؤنے جرم کا ارتکاب کرلیا۔ پولیس کی سخت کوششوں کے سبب مجرم کو 24 گھنٹوں کے اندر سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے 4 ٹیمیں تشکیل دی تھیں۔ گزشتہ روز گم ہونے والی بچی کے اہل خانہ نے بچی کی تلاش شروع کی تھی شام 7 بجے کے قریب اس کی لاش سیڑھیاں کے نیچے اس کے اپنے گھر کے پیچھے پائی گئی، لاش کو قبضے میں لے کر پولیس نے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔