فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہفتہ واراجلاس اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں تحصیل افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ صحت کے آفیسر نے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کا اجلاس مسلسل منعقد کرنے کا مقصد سرویلنس سرگرمیوں کو چیک کرکے خامیوں کو دور کرنا ہے لہذا تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے سدباب کے لئے اقدامات کا عمل مزید تیز کریں اور ذرائع کا سراغ لگا کر لاروا کا صفایا یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈ موبائل فونز کو فنکشنل رکھیں اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پراگریس رپورٹ سے انہیں بھی روزانہ آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت کی گنجائش نہیں اور عدم توجہی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔