• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 22, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home سیاست

حکومت عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے. وفاقی وزیر توانائی

admin by admin
7 جنوری, 2022
in سیاست, عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ موجود جمہوری حکومت عوام کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر حل کرنے کیلئے کوشاں ہے اور صارفین کو بلاتعطل بجلی کی کوالٹی سروسز کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ نئے گرڈز ملکی صنعتوں کی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ انڈسٹری کی ترقی اور فروغ سے بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے گا پاکستان کے معاشی اشاریئے مثبت ہیں معاشی ترقی کی رفتار پانچ فیصد ہے۔ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے اس سے نمٹنے کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں وہ گذشتہ روز فیسکوکے ریجنل کسٹمرکئیر سنٹر کی ماڈرنائزیشن موبائل ایپ”فیسکو لائیٹ”کی لانچنگ اور فیڈمک میں دو 132کے وی گرڈسٹیشنز اورگیس پائپ لائن کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی صنعتوں کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے جو لائق تحسین ہے۔ نئے 132کے وی فیڈمک تھری اورعلامہ اقبال انڈسٹریل سٹی گرڈز کو ترجیحی بنیادوں پر قبل از وقت مکمل کیا گیا جس میں فیڈمک اور فیسکو کی کاوشیں شامل ہیں۔ قبل ازیں 132کے وی ایم تھری گرڈسٹیشن اس صنعتی علاقے کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے ناکافی تھا۔ بڑھتی ہوئی صنعتی ترقی کے باعث فیڈمک میں نئے گرڈز کا قیام عمل میں لایا گیا۔ اب ایم تھری نمبر 2اور 132 کے وی علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی گرڈسے نئے صنعتی کنکشنز کا اجرا ء تیزی سے ہو گا۔ فیسکو نے سسٹم کی استعداد کو بہتر بنانے کیلئے فیڈمک کے تعاون سے 611ملین روپے کی لاگت سے ٹرانسمیشن لائنیں پہلے ہی اپ گریڈ کر دی ہیں۔ فیسکونے صنعتی صارفین کے مسائل کے حل کیلئے ون ونڈو آپریشن مرکز بھی فیڈمک میں قائم کیا ہوا ہے۔ اس موقع پر چئیرمین فیڈمک ظفر سرور نے وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر کا شکریہ ادا کیااور کہا کہ نئے گرڈسٹیشن کے افتتاح سے فیڈمک میں قائم صنعتوں کو فی الفور کنکشنزمل سکیں گے۔بعدازاں وفاقی وزیر نے 132کے وی گرڈز کا افتتا ح کیا۔ بعدازاں انہوں نے فیسکو ہیڈکوارٹرز میں ریجنل کسٹمر سروسز کی جد ید خطوط پر تزئین و آرائش اور موبائل ایپ "فیسکو لائیٹ”کا افتتاح کیا۔ایپلیکیشن کی مدد سے صارفین اپنا لوڈٖ مینجمنٹ شیڈول، ڈپلیکیٹ بل، نئے کنکشن کی درخواست اور انکی ٹریکنگ، بجلی بند ہونے کی شکایات اور سابقہ مہینوں کی بلنگ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ اس طرح ایپ میں موجود بل ایسٹیمیٹر کے لنک سے وہ اپنے یونٹ کے استعمال کے حساب سے اسکی مالیت کا بھی اندازہ لگاسکتے ہیں۔ یہ تمام کام صارفین گھر بیٹھے ایپ کی مدد سے انجام دے سکتے ہیں انھیں فیسکو کے دفاتر نہیں جانا پڑے گا۔انھوں نے ریجنل کسٹمر کیئر سنٹر میں جدید ٹوکن مشین کی تنصیب اور اوورسیز پاکستانیوں کے لئے علیحدہ کاؤنٹر قا ئم کرنے کو سراہا اور کہا ہے کہ بہتر کسٹمر سروسز سے ادارے کا وقار بلند ہوگا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بورڈ کی ہدایات کی روشنی میں فیسکوانتظامیہ جدید اور بدلتے دور کی ضروریات کے پیش نظر آئی ٹی کے استعمال سے صارفین اور محکمہ دونوں کے لئے آسانیاں فراہم کر رہی ہے جو قابل تقلید ہے۔بعدازاں وفاقی وزیرحماد اظہر نے بورڈ آف ڈائریکٹرز آفس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر بورڈممبران رانا عاطف اور بیرسٹر عرفان چٹھہ نے انھیں بورڈ کے حوالے سے مختصر بریفنگ دی اور بتایا کہ فیسکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نئی افرادی قوت کی بھرتی، برقی ترقیاتی سکیموں کیلئے سامان کی خریداری اور کسٹمر کئیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کر رہا ہے۔ اس موقع پر چیف ایگزیکٹو فیسکو بشیراحمد، جنرل مینجر محمد سلیم، بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران رانا عاطف اور بیرسٹر ڈاکٹر عرفان احمد چٹھہ، چیف انجنئیرز اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر فیسکو چیف بشیراحمد نے انھیں یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔

Previous Post

فیصل آباد سے جڑی میری کہانی

Next Post

غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا

admin

admin

Next Post
غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا

غیر قانونی کمرشلائزیشن اور غیر منظور شدہ ہائوسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن تیز کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی