فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹیوی) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں پانچ غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں اور غیر قانونی کمرشلائزیشن پر تین پلاٹس کو سر بہمر کر دیا جبکہ غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو بھی مسماراور ترقیاتی کاموں میں مصروف تین ٹریکٹرز کو قبضہ میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوارن ستیانہ روڈ پر ہاؤسنگ سکیم فاطمہ گارڈن، سرگودھا روڈ پر سبحان گارڈن اور موٹروے سٹی کے توسیعی بلاک موٹر گارڈن، کھرڑیانوالہ میں لاہور بائی پاس کے قریب اور چناب ملز کے عقب میں ہاؤسنگ سکیموں کو غیر منظورشدہ پایا جن کے دفاتر کو سربہمر کرنے کے علاوہ غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار کردیا جبکہ ترقیاتی کاموں میں مصروف تین ٹریکٹرز کو بھی قبضہ میں لے لیاگیا۔دریں اثناء ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر X-RSR 37,38,39 پر بلا اجازت کاروباری عمارتیں تعمیرکرنے پر انہیں سربہمر کردیا اور مالکان سے کہا گیا ہے کہ وہ مروجہ شرائط کو پورا اور کمرشلائزیشن فیس ادا کرکے رہائشی پلاٹ کے کاروباری مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے لئے باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر وہ تعمیراتی کام جاری نہیں رکھ سکیں گے جبکہ ڈویلپرز سے کہا گیا کہ وہ بلا منظوری ہاؤسنگ سکیموں کے قیام سے گریزکریں ورگرنہ مزید خلاف ورزیوں پر ان کے خلاف فوجداری کارروائی کی جاسکتی ہے۔