• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ایف ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ (یوڈی)ونگ اور واسا کے رواں مالی سال کے 10ارب 73کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی بجٹ تجاویز منظور

عثمان صادق by عثمان صادق
20 جولائی, 2023
in عوامی مسائل
0
ایف ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ (یوڈی)ونگ اور واسا کے رواں مالی سال کے 10ارب 73کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی بجٹ تجاویز منظور
10
SHARES
10
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایف ڈی اے کی ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی نے ایف ڈی اے اربن ڈویلپمنٹ (یوڈی)ونگ اور واسا کے رواں مالی سال 2023-24کے 10ارب 73کروڑ 30لاکھ روپے مالیت کی بجٹ تجاویز کی منظوری دیدی ہے جس میں چارارب 81کروڑ 90لاکھ روپے کی بجٹ تجاویز ایف ڈی اے جبکہ 5۔ارب 91لاکھ چالیس ہزار روپے کی بجٹ تجاویزواسا سے متعلقہ شامل ہیں اس سلسلے میں ڈویلپمنٹ اینڈ فنانس کمیٹی کا اجلاس ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی زیر صدارت ایف ڈی کمپلیکس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ایم ڈی واسا خالد رضا خاں، ایڈ یشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے عابد حسین بھٹی، ڈائریکٹر فنانس محمد شہاب اسلم، ڈائریکٹر فنانس واسا شہریارحسن اوردیگر افسران کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، محکمہ فنانس پنجاب، ہاؤسنگ،اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندہ افسران ثمینہ نیازی، شہزاد نثار،محمد ناصر،عمران بٹ، اشرف علی نے شرکت کی۔ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے محمد شہاب اسلم، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا شرف اور ڈائریکٹر فنانس واسا شہریار حسن نے ایف ڈی اے اورواسا کے آئندہ مالی سال کے سالانہ بجٹ کی تجاویز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔اجلاس کے دوران تجاویز پہ بحث کرتے ہوئے بعض تجاویز میں معمولی ردوبدل کے ساتھ ان کی منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے اجلاس کے تمام شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ ان تجاویز کے تحت ایف ڈی اے یوڈی ونگ کیلئے متوازن بجٹ مرتب کیاگیا جن میں آمدن کے وسائل میں اضافہ کو فوقیت دی گئی ہے تاکہ آمدن و خرچ کے تخمینہ جات میں توازن برقرار رکھا جاسکے اور ترقیاتی اور غیر ترقیاتی اخراجات میں دقت نہ ہو۔انہوں نے کہاکہ ایف ڈی اے سٹی میں دستیاب رہائشی و کمرشل پلاٹس کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کے علاوہ مختلف بزنس ماڈلز تیار کرکے ایف ڈی اے کے مالی وسائل میں اضافہ کرینگے۔ اس موقع پر واسا کے مالی سال 2023-24کے سالانہ بجٹ کی تجاویز کی بھی منظوری دی گئی۔

Tags: Budget 2023faisalabadtv41FDAFTvUrban DevelopmentWASA
Previous Post

پرائم منسٹر یوتھ پروگرام پنجاب والی بال پروونشنل لیگ برائے خواتین کی افتتاحی تقریب کاانعقاد

Next Post

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں فائن آرٹس کے 5ویں سالانہ ڈگری شو کا انعقاد

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں فائن آرٹس کے 5ویں سالانہ ڈگری شو کا انعقاد

جی سی ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں فائن آرٹس کے 5ویں سالانہ ڈگری شو کا انعقاد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی