• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home جرائم

چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو میں بچوں پر تشدد کی روک تھام کے مذہبی رہنماؤں کے کردار کے موضوع پر سیمینار

admin by admin
4 مارچ, 2021
in جرائم
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو سارہ احمد کی ہدایات پر چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیورو میں بچوں پر تشدد کی روک تھام،مذہبی رہنماؤں کا کردار کے موضوع پر آگاہی سیشن منعقد ہوا۔ایڈوائزر چائلڈ پروٹیکشن ایڈووکیٹ محسن ملک، ڈسٹرکٹ آفیسر اعجاز اسلم ڈوگر،چائلڈ پروٹیکشن آفیسر روبینہ اقبال چیمہ کے علاوہ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی،مولانا محمد ریاض کھرل، علامہ آغا جعفر رضا علوی، صاحبزادہ قاری عبدالرحمان قادری، صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی، حافظ شاہد اشرف، علامہ سکندر ذکی، پیر محمد عباس حیدر گیلانی، قاری محمد عارف سیالوی، علامہ جواد شفیق نقشبندی، سردار ہیرا سنگھ، پنڈٹ بھگت لال کھوکھر، علامہ عبداللہ اسد، شہباز گلزار انصاری، علامہ ابوبکر جمیل، پاسٹر ارشاد پرکاش، پاسٹر واصل گل، حناروبن گل،محمد عثمان باجوہ، سید ضیغم حیدر، منیرنیازی ودیگر شریک تھے۔ایڈوائزر ٹو چائلڈ پروٹیکشن نے بتایا کہ بچوں کے حقوق، بنیادی ضروریات،تحفظ اور بچوں پر تشدد کی روک تھام کو یقینی بنانا ترجیح ہے جس کے لئے ہر حکومتی سطح پر ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ڈسٹرکٹ آفیسر نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور تشدد کے واقعات کی روک تھام کے لئے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی، مولانا محمد ریاض کھرل ودیگر علماء کرام ومذہبی رہنماؤں نے کہا کہ بچے قدرت کا انمول تحفہ اور نرم و نازک پھول ہیں جن کی پوری توجہ اور پیار و محبت کے ساتھ دیکھ بھال کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر چائلڈ لیبر کے استحصال اور تشدد کے خلاف بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں تاہم معاشرے کو اس عزم کا اعادہ کرنا چاہئے کہ قوم کے نونہالوں کو بہترین ماحول میں پروان چڑھانے اور ان کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں اجتماعی کوششوں کو کامیاب بنایا جائے گا۔ انہوں نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے سلسلے میں خدمات انجام دینے والے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضرورت مند،بے سہارا اور محرم بچوں کی فلاح و بہبود کے سلسلے میں بھر پور معاونت جاری رکھے گی۔انہوں نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور انہیں سماجی مشکلات وسختیوں سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا اور کہا کہ بچوں کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

Tags: Child protectionFaisalabadFaisalabadTvFSDFTv
Previous Post

پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کو تیز رفتاری سے نمٹایا جائے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فیصل آباد

Next Post

فیصل آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

admin

admin

Next Post

فیصل آباد میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی