فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے میرج ایکٹ اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر تین شادی ہالز کی انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی نے مختلف علاقوں میں 10 سے زائد میرج ہالز کو چیک کیا اورزوم مارکی،عثمانیہ مارکی اور وکٹوریہ مارکی کینال روڑ میں ون ڈش اور کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر انتظامیہ کے خلاف مقدمات درج کرادیئے گئے۔