• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
منگل, مئی 30, 2023
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

فیسکو کے بیسٹ لائن مینوں میں تعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامی چیک تقسیم

admin by admin
5 دسمبر, 2021
in عوامی مسائل
0
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)فیسکو کی بہتری کیلئے کام کرنے والاسٹاف کمپنی کا بیش قیمت سرمایہ ہیں،ان کی ہر سطح پر پذیرائی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہارفیسکوکے ڈائریکٹر (ہیلتھ سیفٹی انوائرمنٹ اینڈ کوالٹی ایشورنس)انجینئر منورمحمود نے فیسکو کے بیسٹ لائن مینوں کوتعریفی سرٹیفکیٹس اور انعامی چیک دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نیپرااور چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر بشیراحمد کی خصوصی ہدایت پر فیسکومیں لائن سٹاف کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے متعدد اقدامات کئے جارہے ہیں۔لائن سٹاف فیسکو کا قیمتی ترین اثاثہ ہے جس کو مہلک و غیر مہلک حادثات سے بچانا کمپنی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ خطیر رقم خرچ کرکے لائن سٹاف کیلئے ٹی اینڈ پی،پی پی ای،حفاظتی دستانے اور ہیلمٹ وغیرہ منگوائے جارہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلاشبہ صارفین کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی کی فراہمی فیسکو کا اولین مقصد ہے لیکن کوئی بھی عملی یا ہنگامی صورتحال کسی کی جان کو خطرے میں ڈالنے کا جوازنہیں بن سکتی۔فیسکو ریجن میں سیفٹی کوڈ کے عملی نفاذ کیلئے شٹ ڈاؤن اوردیگر مینٹی نینس کے کاموں کے دوران سٹاف کی سرپرائز چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ سیفٹی پالیسی پر عمل درآمد نہ کرنے والوں کی نشاندہی ہوسکے۔سیفٹی اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والے سٹاف کو ہر ماہ جرمانے اور محکمانہ سزائیں دی جارہی ہیں۔تاہم کمپنی میں سیفٹی کلچرکو پروموٹ کرنے اور تمام حفاظتی احتیاطی تدابیر اختیار کرکے کام کرنے والے سٹاف کیلئے جزاء کا سلسلہ بھی شروع کیاگیا ہے۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر (سیفٹی)محمد سعید رضا نے کہا کہ بیسٹ لائن مین کے انتخاب کیلئے سیفٹی ڈائریکٹوریٹ کی طر ف سے تین ماہ کے دورانیہ کے دوران سٹاف کی کارکردگی کو جانچا گیا۔جس میں PTW،لائن مین کی یونیفارم،پی پی ای کی حالت اورورک سائیٹ پر پی پی ای کااستعمال،11کے وی لائن پر کام سے پہلے ہائی وولٹیج ڈی ٹیکٹر، بیپر،ارتھنگ سیٹ اورلائف سیونگ چین کا استعمال شامل ہے۔بیسٹ لائن مین کااعزازپانے والوں میں سٹی سب ڈویژن کے لائن مین سیکنڈ شبیر احمد،سمن آبادسب ڈویژن کے لائن مین ون مبین الرحمن،صدر سب ڈویژن جھنگ کے لائن مین ون منظور حسین،سول لائن سب ڈویژن سرگودھاکے لائن مین سیکنڈ تنویر حسین، لیاقت آباد سب ڈویژن میانوالی کے لائن مین ون زوار حسین،ای ایل آر سب ڈویژن کنسٹرکشن کے لائن مین سیکنڈ عامر نذیراورایس ایس اینڈ ٹی ڈویژن نشاط آباد کے فٹر ون محمد نصیرشامل ہیں۔جن کوفیسکو کی طرف سے تعریفی سرٹیفکیٹس اورپانچ ہزار روپے کا چیک دیاگیا۔واضح رہے کہ فیسکوسے بیسٹ لائن مین کا اعزازپانے والے لائن مین سیکنڈ محمد شبیر کونیپراکی طر ف سے بھی تعریفی ایوارڈ سے نوازاگیا ہے۔9

Tags: FaisalabadFAISALABAD TVFESCO
Previous Post

ڈپٹی کمشنر نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کا دورہ کرکے طبی وانتظامی امور چیک کئے

Next Post

فیصل آباد میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا

admin

admin

Next Post
فیصل آباد میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا

فیصل آباد میں ہفتہ صفائی کا آغاز کردیا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In