• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

پولیو جیسے موذی مرض کے کیسوں کا دوبارہ رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس

admin by admin
19 مئی, 2022
in عوامی مسائل
0
پولیو جیسے موذی مرض کے کیسوں کا دوبارہ رپورٹ ہونا باعث تشویش ہے۔ صدر چیمبر آف کامرس
12
SHARES
12
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد ( حمزہ اکرم ) پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے بعد دوبارہ اس موذی مرض کے کیسوں کا منظر عام پر آنا انتہائی باعث تشویش ہے اور اب حکومت کو ایسی جامع حکمت عملی وضع کرنا ہو گی جس سے پولیو کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ختم کیا جا سکے۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے پولیو کے خاتمے کیلئے ڈویژنل کو آرڈی نیٹر عبدالرحیم چیمہ سے ملاقات کے دوران بتائی۔ صدر نے کہا کہ بزنس کمیونٹی نے ہمیشہ حکومت کی تعمیری اور مثبت کوششوں کو نہ صرف سراہا ہے بلکہ اِن کو کامیاب بنانے میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی بھر پور کوششوں سے ڈیڑھ سال تک پاکستان پولیو فری رہا مگر اَب دوبارہ پولیو کے کیس آنا شروع ہو گئے ہیں جو پوری قوم کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے والدین کو پوری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو دائمی معذوری سے بچانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد کے صنعتکاروں نے اپنی ورک فورس کو متحرک کیا ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور یہ بات باعث اطمینان ہے کہ نئے کیسوں میں صنعتی مزدوروں کے بچے شامل نہیں ہیں۔ صدر عاطف منیر شیخ نے کہا کہ فیصل آباد چیمبر پولیو کے خوفناک اثرات کو اجاگر کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کرے گا اور اس سلسلہ میں چیمبر کی ویب سائٹ پر خصوصی مسیج اَپ لوڈ کرنے کے علاوہ خاص طور پر صنعتی مزدوروں کو ترغیب دی جائے گی کہ وہ ہر دفعہ اپنے پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو لازمی قطرے پلائیں تاکہ اس بیماری کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اَب پنجاب میں پولیو کا کوئی نیا کیس نہیں ملا لیکن چونکہ یہاں خیبر پختونخواہ کے لوگ بڑی تعداد میں مزدوری کرتے ہیں اس لئے اس دفعہ اُن پر خصوصی توجہ دی جائے تاکہ انہیں باور کرایا جا سکے کہ اُن کے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے قطرے پلانا کس قدر ضروری ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ 2مئی کو شمالی وزیر ستان سے ملنے والا پولیو وائرس اور گزشتہ برس فیصل آباد سے ملنے والے وائرس ایک ہی قسم کے ہیں۔ اس لئے فیصل آباد میں اس مہم پر خصوصی توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ اس موقع پر عبدالرحیم چیمہ نے بتایا کہ پولیو سے متاثرہ آخری تین ملکوں میں نائیجیریا، پاکستان اور افغانستان شامل تھے جبکہ نائیجیریا کو اب پولیو فری قرار دے دیا گیا ہے تاہم پاکستان اور افغانستان میں تاحال پولیو کے کیس مل رہے ہیں جن پر قابو پانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ پولیو کے قطرے پلانے کی مہم 23سے 29مئی تک چلائی جائے گی اور اس دوران 14لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

Tags: FaisalabadTvFSDTV41FTv
Previous Post

یونیورسٹی آف فیصل آباد میں جاب فیئر کا افتتاح کردیا گیا

Next Post

تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا

admin

admin

Next Post
تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا

تحصیل سٹی میں دیہی مرکز مال برائے خواتین کا ڈپٹی کمشنر نے افتتاح کردیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی