• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
بدھ, مئی 28, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

محکمہ مال سے متعلقہ مسائل کو تیز رفتاری سے حل کرنے کے عملی اقدامات کا آغاز

admin by admin
3 ستمبر, 2021
in عوامی مسائل
0
2
SHARES
2
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) حکومت پنجاب نے شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل مزید تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے ایک ماہ میں دو دفعہ ریونیو عوامی خدمت سروسزکے تحت مسائل وشکایات سننے اور ان کے حل کے احکامات جاری کئے ہیں۔اس ضمن میں اب ہر ماہ کے پہلے دولگاتار ورکنگ دن عوامی مسائل سنے جائیں گے اور دوسری ریونیو عوامی خدمت سروسزکچہری جمعرات دو ستمبر کو 10 بجے سے سہ پہر تین بجے تک ڈی سی کمپلیکس میں ہوگی۔یہ بات ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کے مسائل سننے کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان بھی کچہری میں پہنچ گئے اور ڈپٹی کمشنرکے ہمراہ محکمہ مال سے متعلقہ شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے میرٹ پر درخواستیں نمٹائیں اور سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو فضل ربی چیمہ،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،محکمہ مال کے افسران،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سٹی وصدر،تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور پٹواری بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے شہریوں کے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں واضح اور تیز رفتارپیشرفت نہ کرنے والے ریونیو افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی سے گریز نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلعی اورتحصیل سطح پر ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت لوگوں کے مسائل موقع پر حل کئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع کی دیگر تحصیلوں کی کچہریوں کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ مال عوامی خدمت میں پیش پیش اور ریونیو عوامی خدمت کے انعقاد سے نہ صرف لوگوں کے مسائل حل ہورہے ہیں بلکہ ان کے اعتماد میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے یہی وجہ ہے کہ کچہری اب دو لگاتاردن لگائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرز سمیت محکمہ مال کے افسران،اراضی ریکارڈ سنٹر کے سٹاف کو بھی کچہری میں حاضری یقینی بنانے کا پابند کیا گیا ہے اور غیرحاضرریونیو افسران وپٹواریوں کے خلاف محکمانہ ایکشن بھی لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ شہری ریونیو سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے متعلقہ تحصیل آفس سے ہر ماہ کے پہلے دو ورکنگ ڈیز کو رجوع کرسکتے ہیں۔ریونیو عوامی خدمت سروسز میں تحصیل سٹی وصدرمیں مجموعی طور پر43درخواست گزاروں نے مسائل کی نشاندہی کی جن میں سے 24 درخواستوں کو موقع پر نمٹادیا گیا جبکہ بقیہ درخواستوں پر تین دن میں کارروائی مکمل کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف سائلین سے ریونیو عوامی خدمت کی افادیت اور ان کے مسائل کے حل میں پیشرفت بھی دریافت کی اور لوگوں سے کہا کہ ریونیو سے متعلقہ ان کے مسائل کا حل ترجیح ہے۔انہوں نے بعض سائلین کی درخواستوں پر اسسٹنٹ کمشنرز کو تیز رفتار اقدامات کرنے کی تاکید کی۔ڈویژنل کمشنر نے تحصیل سٹی اور صدر سے متعلقہ کچہری میں آنے والے افراد کے مسائل کے تی رفتار حل کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی جاری کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ عوامی مسائل کا اسی تسلسل سے حل یقینی بنایا جائے۔انہوں نے بتایا کہ ایک چھت تلے لوگوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل سن کر ان کا ازالہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ کچہری کے دوران شہریوں کی طرف سے درستگی ریکارڈ،فرد کے اجراء،انتقالات کے اندراج،رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ،ڈومیسائل کے اجراء سمیت محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات پیش کئے جاتے ہیں جن کے تیز رفتار حل کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ متحرک ہے۔تحصیل جڑانوالہ،سمندری،تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت عوامی مسائل سنے۔

Tags: FaisalabadFaisalabadTvFTv
Previous Post

فیصل آباد میں وزیراعظم کی ہدایات کے تحت شجرکاری کا سلسلہ پوری آب و تاب سے جاری

Next Post

سید یاور عباس بخاری کا جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

admin

admin

Next Post
سید یاور عباس بخاری کا جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

سید یاور عباس بخاری کا جنرل بس اسٹینڈ میں قائم پناہ گاہ کا دورہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی