• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر

admin by admin
7 اپریل, 2022
in عوامی مسائل
0
رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانا حکومت کی ترجیح ہے۔  اسسٹنٹ کمشنر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(محمد حمزہ )اسسٹنٹ کمشنر صدر عمر مقبول نے رمضان بازاروں کا دورہ کیا اور سٹالز پر اشیائے ضروریہ کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نے کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،چھتری والی گراؤنڈ جناح کالونی ودیگر بازاروں میں ایگری کلچر پرائس شاپس پر پھلوں وسبزیوں کی کوالٹی چیک کی اور ہدایت کی کہ سٹالز پرمعیاری اشیاء ہی فروخت کی جائیں۔انہوں نے آلو،پیاز،ٹماٹر،بیسن ودیگر اشیاء کے معیار کو بھی چیک کیا۔اسسٹنٹ کمشنر پھلوں،چینی،آٹا اورکریانہ کی اشیاء کے سٹالز پر بھی گئے اور اپنی نگرانی میں بعض اشیاء کا وزن کراکر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے خاص طور پر آٹا اور چینی کی دستیابی اور فروخت کا ریکارڈ دیکھا اور انچارجز سے کہا کہ اشیائے خورونوش کے سٹالز پر عام مارکیٹ اور رمضان بازاروں کی قیمتوں کا فرق واضح نظر آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ رمضان بازاروں کو صارفین کے لئے زیادہ سے زیادہ فائدہ مند بنانا ترجیح ہے اسی ضمن میں انسپکشن کا عمل وقفہ وقفہ سے جاری رہے گا۔انہوں نے خریداری کے لئے آئے ہوئے صارفین سے اشیاء کی دستیابی ومعیار اور قیمتوں بارے استفسارکیااور کہا کہ حکومت پنجاب نے رمضان بازاروں میں بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر بھاری سبسڈی دی ہے جس کے ثمرات عام صارفین تک پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ سرگرم عمل ہے۔انہوں نے رمضان بازاروں میں حفاظتی انتظامات،صفائی ستھرائی،فنکشنل پنکھوں،واش رومز کی صفائی،میڈیکل ڈیسک،واک تھرو گیٹس ودیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اوربتایا کہ عام مارکیٹوں میں بھی اشیائے ضروریہ کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد کرانے کے لئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس متحرک ہیں اور کسی کو صارفین سے اوورچارجنگ نہیں کرنے دیں گے۔

Previous Post

شاعری دلوں کو گداز بنا کر معاشرتی حسن کو دوبالا کرتی ہے. رہنما عالمی مشاعرہ

Next Post

رمضان المبارک میں سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی جاری

admin

admin

Next Post
رمضان المبارک میں سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی جاری

رمضان المبارک میں سحر افطار اور تراویح کے اوقات میں بلا تعطل بجلی فراہمی جاری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی