فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈجکوٹ میں 9 ایکڑ اراضی پر تحصیل سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے سپورٹس ملک عمر فاروق نے اینٹ لگا کر سپورٹس کمپلیکس کا سنگ بنیاد رکھا۔ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف اور دیگر افسران کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی عہدیداران اور شائقین کھیل بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔معاون خصوصی نے ڈجکوٹ کو انٹرنیشنل میعار کی سپورٹس سہولیات فراہم کرنے کے لئے سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ تحصیل سپورٹس کمپلیکس ڈجکوٹ فیصل آباد کی عوام کیلئے پنجاب حکومت کا بہترین تحفہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو کھیلوں کی جانب راغب کرنے کیلئے موجودہ حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور کمپلیکس کے قیام سے کھلاڑیوں کو ایک ہی وقت میں کبڈی کے علاوہ کرکٹ،طویل واکنگ ٹریک کی سہولت اور نوجوان کھیلوں کی طرف راغب ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے ڈجکوٹ سمندری بائی پاس اور ریسکیو 1122 کا آفس بھی زیر تعمیر ہے اور جلد ہی گورنمنٹ کالج کا بھی افتتاح ہوگااور ان سکیموں کے لئے وزیر اعلی پنجاب کا بے حد مشکور ہوں ان منصوبوں سے ڈجکوٹ کی مرحومیاں کم ہونگی۔