فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرزمحمد خالد نے اقبال سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیر اہتمام سالانہ سپورٹس گالا کا افتتاح کیا۔سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان بھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈی ای او سکینڈری ایجوکیشن محمد طاہر صدیقی، پرنسپلز راؤ اقبال،حاجی محمد اختر،آصف جہانگیر اور دیگر ہیڈ ماسٹر / پرنسپلز ایسوسی ایشن کے عہدیداران،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ سمیت طالب علم بڑی تعداد میں موجود تھے۔اس موقع پر مختلف سکولوں کے بچوں نے مارچ پاسٹ پیش کیا جبکہ مہمان خصوصی نے ریکٹ سے شٹر اور ہاکی سے بال کو ہٹ بھی لگایا اور طالب علموں کے مابین مختلف مقابلے دیکھے۔انہوں نے کہا کہ معیاری وبامقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیاں بھی ضروری ہیں۔انہوں نے سپورٹس گالا کی افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران کو مبارکباددی۔