• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
بدھ, مئی 14, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والی خواتین میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم

admin by admin
8 مارچ, 2021
in تعلیم و کھیل
0
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کورونا وباء کے دوران خدمات انجام دینے والی خواتین میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہا ہے کہ حکومتی اور معاشرتی کوششوں سے خواتین کو اعتماد مل رہا ہے اور وہ ہر شعبہ میں کام کرتی نظر آرہی ہیں،سرکاری ونجی شعبوں میں خدمات انجام دینے والی خواتین نے کوڈ 19 میں ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ انسدادی واحتیاطی اقدامات میں فرنٹ فٹ پر سروسز فراہم کیں جن کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام پروین شاکر کمپلیکس میں کورونا وباء کے دوران مثالی خدمات انجام دینے والی خواتین میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کرتے ہوئے کہی۔انچارج کنٹرول روم محمد صادق اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب خواتین کو معاشرے میں ان کاجائز مقام دلانے اور تحفظ فراہم کرنے کے لئے ترجیحی اقدامات کررہی ہے اور خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے ان کی صلاحیتوں کے اعتراف میں منعقدہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد معاشرے کے اس اہم طبقہ کی ترقی کے اقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے سماجی شعور اجاگر کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام نے بھی خواتین کے حقوق کے تحفظ کویقینی بنانے کا حکم دیا ہے اور خواتین کو بااختیار بنانے سے ہی سماجی ترقی کی منزل حاصل کی جاسکتی ہے۔اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے عورتوں کی فلاح وبہبود کے مجموعی اقدامات کے علاوہ ملازمت پیشہ خواتین کے لئے محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خواتین کی عزت و احترام ہماری سماجی، معاشرتی اور مذہبی اقدار کا حصہ ہے۔خواتین کو جو حقوق دین اسلام میں دیئے گئے مغرب اس کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ماں،بیٹی اور بہن جیسے عظیم اور خوبصورت رشتوں کا امین بنا کر عورت کو تقدس و احترام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ خواتین پاکستان کی آبادی کا تقریباً51فیصد ہیں خواتین کی عملی میدان میں شمولیت کے بغیر کوئی معاشرہ یا قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت اورمحنتی ہیں جنہوں نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اور آج خواتین عملی میدان میں مردوں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات پر عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کرنا ہوگا۔اس موقع پر موجود خواتین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج بلاامتیاز ترقی کے وسیع مواقع میسر ہیں کیونکہ موجودہ حکومت نے خواتین پر مشتمل ملک کی نصف سے زائد آبادی کی فلاح وبہبود کے لئے ایسے شاندار اقدامات کئے ہیں جس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی اور خواتین خود مختاری واعتماد کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں جو ملک کی تیز رفتار سماجی و معاشی ترقی کا پیش خیمہ ہے۔تقریب کے دوران وومن میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر انسہ افتخار،ثمینہ جبیں، ڈاکٹر سارہ اکرم، ڈاکٹر اقراء نعیم،ڈاکٹر حنا اکرم، ڈاکٹر مریم جاوید، ڈاکٹر سائرہ رشید،ڈاکٹرکرن اسلام، ڈائریکٹر ایف ڈی اے اسماء محسن، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف ڈی اے رابعہ مبشرہ، الائیڈ ہسپتال میڈیکل یونٹ ون سے ڈاکٹر صدف، ڈاکٹر میمونہ، ڈاکٹر سائرہ اکرم، ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن بلقیس ریحانہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران شائستہ کنول، عطیہ مبین، سینئر ہیڈ مسٹریس گلناز سمیرا،پرائمری سکول ٹیچر ارم بانو، پرنسپل روبینہ ناز، ٹیکنالوجسٹ محکمہ صحت ثمینہ اقبال، مینجر قصر بہبود خالدہ رفیق، پرنسپل ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی عائشہ اسلم، ساجدہ منظور، نادیہ شمیم، ڈاکٹر عقیلہ صغیر، وومن میڈیکل آفیسرز ڈاکٹر قرۃ العین، ڈاکٹر فروا بتول، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز جی سی وومن یونیورسٹی پروفیسر اسماء عزیز، طیبہ سلطان، جرنلسٹس شائستہ شیخ،مریم رفیق اور شاہدہ گھمن ودیگر خواتین میں تعریفی سرٹیفیکیٹس تقسیم کئے گئے۔

Tags: CoronacoronavirusFaisalabadFaisalabadTvFSDFTvgirlsprivatePTIPublic Issueswomenday
Previous Post

خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے سوشل ویلفئیر فیصل آباد کے ادارہ صنعت زار میں تقریب کا انعقاد کیا گیا

Next Post

صوبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو آئندہ صوبائی بجٹ میں حل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب

admin

admin

Next Post

صوبے کی ترقی کی راہ میں حائل تمام روکاوٹوں کو آئندہ صوبائی بجٹ میں حل کر دیا جائے گا۔ صوبائی وزیر خزانہ پنجاب

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی