فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)ضلع کے محکمے و ادارے پاکستان سیٹیزن پورٹل پر موصولہ عوامی شکایات کو تیز رفتاری سے نمٹائیں اس ضمن میں تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں۔یہ بات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد نے پاکستان سٹیزن پورٹل پرمحکموں سے متعلقہ موصولہ عوامی شکایات کے حل کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔مختلف ضلعی محکموں کے افسران اور فوکل پرسنز بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرہیڈ کوارٹرزنے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ پاکستان سیٹیزن پورٹل پر ان کے محکمے سے متعلقہ شکایات کے بلاتاخیر ازالہ کو یقینی بنائیں اور روزانہ کی پیشرفت سے ڈی سی آفس کو آگاہ رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ موصولہ شکایات کے حل کے سلسلے میں کارکردگی کی جانچ کے لئے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کیا جارہا ہیلہذا تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کا ادراک کریں۔انہوں نے بعض محکموں کو کارکردگی بہتر بنانے کی وارننگ بھی جاری کی۔