• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

بیلا رس سے مستقبل قریب میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں. سجاد حیدر

admin by admin
2 فروری, 2022
in عوامی مسائل
0
بیلا رس سے مستقبل قریب میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں. سجاد حیدر
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی وی) بیلا رس سے مستقبل قریب میں تجارتی تعلقات بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستانی برآمد کنندگان کو فوری اقدامات اٹھانے ہوں گے۔ یہ بات بیلا رس میں پاکستانی سفیر سجاد حیدر خاں نے آج فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے ممبروں سے ایک زوم میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس کانفرنس میں ماسکو میں تعینات منسٹر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ سجاد حیدر نے کہا کہ بیلا رس 9.4ملین آباد ی کا ملک ہے مگر ٹیکنالوجی میں وہ ہم سے بہت آگے ہے جس سے ہمیں فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انہوں نے بتایا کہ بیلا رس کی 20فیصد برآمدات معدنیات اور ایندھن پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت پاکستان بیلا رس کو 15ملین ڈالر کی برآمدات کر رہا ہے جبکہ اس ملک کی پاکستان کیلئے برآمدات 35ملین ڈالر ہیں۔ اس طرح تجارتی توازن بیلا رس کے حق میں ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ بیلا رس اور پاکستان کے بینکاری نظام میں یکسانیت ہے مگر اس سلسلہ میں مصدقہ اعداد و شمار نہیں مل رہے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی برآمد کنندگان کو اس منڈی سے بھر پور فائدہ اٹھانا چاہیے جبکہ انہوں نے گزشتہ سال کے دوران 120تقریبات منعقد کیں جن میں آم میلہ سر فہرست تھا۔ اس میلے میں پانچ ہزار سے زائد لوگوں نے شرکت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان اور بیلا رس کے درمیان دو طرفہ تجار ت کو بڑھانے کیلئے وہ اب تک 18مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کر چکے ہیں جبکہ مزید 12پائپ لائن میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلا رس میں 9سپیشل اکنامک زون بھی ہیں جہاں مشترکہ منصوبوں کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ بیلا رس 6.5ارب ڈالر کی ڈیری مصنوعات برآمد کر رہا ہے جبکہ پاکستان اس شعبہ میں اُن کے تجربے اور مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت بیلا رس میں مقیم پاکستانیوں کی تعداد 70سے بھی کم ہے جن میں سے 28طلبہ ہیں۔ فیصل آباد کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہاں سے ٹیکسٹائل اور ہوزری کے علاوہ کینو کی برآمد ات بھی کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے فیصل آباد کے برآمد کنندگان سے کہا کہ وہ بیلا رس کا دورہ کریں تاکہ اُن کو اس ملک کے پوٹینشل کو سمجھنے میں مدد مل سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ فیصل آباد کے زیر اہتمام ڈیلی گیشن کا خیر مقدم کرنے کے علاوہ اُن کی بیلا رس کے درآمد کنندگان سے براہ راست ملاقاتوں کا بھی اہتمام کر سکتے ہیں۔ اس سے قبل صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری عاطف منیر شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ویژن کے مطابق فیصل آباد کے صنعتکار تجارت بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں حکومت نے ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈو کی سہولت مہیا کر دی ہے جس سے آنے والے سالوں میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ انہو ں نے بتایاکہ ایم تھری اور علامہ اقبال انڈسٹریل اسٹیٹس میں کئی غیر ملکی ادارے قائم ہو چکے ہیں جبکہ رواں سال کے اختتام تک چین کے علاوہ ترکی اور کئی یورپین ممالک بھی یہاں اپنے یونٹ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیلا رس کے سرمایہ کاروں کو بھی پاکستان میں میسر سہولتوں سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ہمیں بیلا رس کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے سرمایہ کاروں میں براہ راست رابطوں کیلئے فیصل آباد چیمبر کا ایک تجارتی وفد بہت جلد بیلا رس کا دورہ کرے گا۔ اس سے قبل سینئر نائب صدر عمران محمود شیخ نے فیصل آباد اور فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کا مختصر تعارف پیش کرایا اور کہا کہ پاکستان کی معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔ ا س موقع پر بلال جمیل، محمد طیب، محمد عمار سعید، شہزاد حسین، خالد ندیم، شہباز احمد، رانا حبیب اور انجینئر عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

Tags: CoronaFaisalabadFAISALABAD TVFaisalabadTvFSDFSDTV41Good Health
Previous Post

علماء کرام جمعہ کے خطبات اور عوامی اجتماعات میں صفائی کا پیغام عام کریں۔ سی ای او فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی

Next Post

محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل فوری ختم کیا جائے. چوہدری سرفراز ہندل

admin

admin

Next Post
FESCO FSD

محکمہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل فوری ختم کیا جائے. چوہدری سرفراز ہندل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی