فیصل آباد (نمائندہ ایف ٹی) اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ زین العابدین کی زیر نگرانی ریونیو ٹیم نے چک 27 گ۔ب نزد بوٹے والی جھال جڑانوالہ ستیانہ روڑ پر ڈھاڑی والا برکس کمپنی کو زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے پر بند کرادیا جبکہ موقع سے ایک شخص کو گرفتار اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا گیا۔ٹیم نے بھٹہ پر پانی کے پریشر سے بھٹوں سے اٹھنے والے دھواں کو بھی ختم کرایا.